لاہور(ویب ڈیسک) محمد حفیظ نے ورلڈکپ میں اسپنرز کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران پچز ماضی سے قطعی مختلف دکھائی دیں، ان سے مطابقت حاصل کرنے کیلیے محنت کی ضرورت تھی،اب دیکھتے ہیں کہ ورلڈکپ میں پچز کا رویہ کیسا رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹ کافی تبدیل ہوگئی، میچز جیتنے کے لیے بولرز کا تسلسل کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے،ابھی تک میرا اندازہ ہے کہ پچزبیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گی۔ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا لیکن بولرز وہی کامیاب ہونگے جو بیٹسمین کو تذبذب کا شکار کرتے ہوئے پریشان رکھیں۔حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز اور وارم اپ میچ میں ناکامیوں کے باوجود مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی، یہاں گرین شرٹس کو ہوم گراﺅنڈ جیسا ماحول میسر آتا ہے، بڑی تعداد میں موجود تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کھلاڑیوں کا حوصلہ جوان کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اسی سپورٹ کی بدولت ٹیم فارم میں واپس آتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

