Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ورلڈ کپ تیار ی میں ٹیم کی تیاری ناقص کیوں ہوئی ہے

By adminمئی 27, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست نے پاکستانی شائقین کو ایک مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ تنقید کارُخ بالخصوص ٹیم کے کس شعبے کی جانب کیا جائے؟ البتہ اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ بیٹنگ وہ شعبہ ہے جس میں پاکستان دوسری ٹیموں کے مقابلے میں گذشتہ دو دہائیوں سے خاصا پیچھے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین جہاں فیلڈنگ اور بولنگ پر کڑی تنقید کرتے رہے وہیں پاکستان کی بیٹنگ بھی ان کے باﺅنسرز کا سامنا کرتی رہی۔ایک ایسے ہی تذبذب کا شکار صارف نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے، جب پاکستان بیٹنگ کرتا ہے تو پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوجاتی ہے اور جب بولنگ کرتی ہے تو بلے بازوں کے لیے پچ جنت کی مانند ہوجاتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے آخری 10 ایک روزہ میچوں میں مسلسل ناکامی کا سامنا کر چکی ہے جس میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش بھی شامل ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بھی حیران ک±ن طور پر پاکستان نے تین میچوں میں 340 سے زائد رنز بنائے مگر پھر بھی فتح یاب نہ ہوسکے۔ان ناکامیوں کی وجوہات پر نظر ڈالی جائے تو بیشتر تجزیہ کاروں سے اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ بولرز نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔البتہ بی بی سی نے گذشتہ تین ورلڈ کپس میں بیٹنگ کے اعداد و شمار سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل تیاری اتنی غیر معیاری کیوں ہوتی ہے؟ایک روزہ کرکٹ یقیناً ایک ارتقائی عمل سے گزری ہے۔ 90 کی دہائی میں 220 سے زائد ٹیم کا مجموی سکور ایک بہت اچھا سکور مانا جاتا تھا۔یہ وہ وقت تھا جب باﺅنڈریاں بڑی ہوتی تھیں اور بلوں کی پیمائش چھوٹی۔ سنہ 2007 کے ورلڈ کپ میں یہ رجحان تبدیل ہوتا دکھائی دیا اور ٹیموں کی بیٹنگ اوسط میں واضح بہتری آئی۔ ا±س وقت دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں کے پاس کم سے کم چار ایسے بلے باز موجود تھے ورلڈ کپ میں جن کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد تھی۔ہم نے سنہ 2005 سے 2007 تک پاکستان ٹیم میں شامل ان بلے بازوں کی بیٹنگ اوسط کا جائزہ لیا جن کی اوسط 40 سے زائد تھی۔ پاکستانی بلے باز بیٹنگ اوسط (2005 سے 2007 تک)
محمد یوسف 42.75
انضمام الحق 42.50
پاکستان کی ورلڈ کپ 2007 کی ٹیم میں صرف دو کھلاڑی ایسے تھے جن کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد تھی۔ اگر دیگر دوسری ٹیموں پر نظر دہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم میں پانچ ایسے

بلے باز موجود تھے جن کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد تھی۔
آسٹریلوی بلے باز بیٹنگ اوسط (2005 سے 2007 تک)
مائیکل ہسی 66.23
مائیکل کلارک 44.34
میتھیو ہیڈن 44.03
رکی پونٹنگ 43.75
اینڈریو سائمنڈز 41.66
تاہم آسٹریلیا کی اس ٹیم نے ورلڈ کپ 2007 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ اس لیے شاید ان سے موازنہ کرنا درست نہ ہو مگر اگر انڈیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو بھی دیکھا جائے تو ا±س دوران ان کے پاس تین یا اس سے زائد بلے باز ایسے تھے جن کی بیٹنگ اوسط 40 سے زیادہ تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2011

جنوبی ایشیا میں ہونے والے 2011 کے ورلڈ کپ میں سپنرز نے ٹیموں کی اگلے مراحل کی رسائی تک اہم کردار ادا کیا۔پاکستان بھی اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا جس میں بولنگ نے ایک کلیدی کردار ادا کیا جبکہ حسب معمول پاکستانی بیٹنگ نے ’انپریڈیکٹیبل‘ ہونے کا لقب سینے سے لگا لیا تھا۔ا±س ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی ایک کھلاڑی بھی ایسا نہیں تھا جس کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد ہو۔ پاکستان کی جانب سے بہترین بلے باز مصباح الحق تھے جن کی بیٹنگ اوسط 2009 سے 2011 تک 38.14 تھی۔البتہ 2011 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو انڈیا کے پاس پانچ ایسے بلے باز تھے جن کی اوسط 40 سے زیادہ تھی۔
انڈین بلے باز بیٹنگ اوسط (2009 سے 2011 تک)
سچن تندولکر 57.47
مہندر سنگھ دھونی 53.51
ویرات کوہلی 48.80
گوتم گھمبیر 46.00
ویرندرا سہواگ 43.31
اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی ہاشم آملہ اور اے بی ڈیویلیرز کی خدمات حاصل تھیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں پانچ ایسے بلے باز شامل تھے جن کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2015
اس وقت تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے کرکٹ میں اپنا ایک مقام بنا لیا تھا اور شائقین کے لیے یہ ایک دلچسپ انداز کی کرکٹ تھی۔اس کے اثرات اب ایک روزہ کرکٹ میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جاسکتے تھے۔ بلے بازوں نے منفرد انداز کی شاٹس ایجاد کر لی تھیں۔ بیٹنگ اوسط سے زیادہ ٹیمیں اب سٹرائیک ریٹ پر توجہ دے رہی تھیں۔اس ارتقا کا مطلب تھا کہ ٹیم کا مجموی سکور اب 300 کے لگ بھگ ہو تو اسے اچھا سکور تصور کیا جاتا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ اوسط کے حوالے سے یقیناً بہتری نظر آئی۔
پاکستانی بلے باز بیٹنگ اوسط (2013 سے 2015 تک) سٹرائک ریٹ
مصباح الحق 45.15 72.88
محمد حفیظ 41.59 83.58
پاکستانی ٹیم میں 2011 کی نسبت دو بلے باز ایسے تھے جن کی اوسط 40 سے زائد تھی مگر اسی دوران ان کا مقابلہ دنیا کے ایسے بلے بازوں کے ساتھ تھا جن کی اوسط تو اچھی تھی ہی مگر سٹرائیک ریٹ بھی شاندار تھا۔
بلے باز بیٹنگ اوسط (2013 سے 2015 تک) سٹرائیک ریٹ
اے بی ڈیویلیرز 60.28 107.60
ویرات کوہلی 52.13 97.34
سنہ 2013 سے 2015 تک کے اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ معیاری بلے بازوں کی اوسط 45 سے زائد ہونا ضروری ہوگیا اور 85 سے کم کا سٹرائک ریٹ معیوب سمجھا جانے لگا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019

پاکستانی بلے باز اب 40 کیا 50 کی بیٹنگ اوسط سے کھیل رہے ہیں مگر پھر بھی تنقید ہورہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کرکٹ کا بدلتا رجحان ہے جس میں 350 جیسا ہدف بھی ٹیمیں باآسانی پورا کر رہی ہیں۔تاہم اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کے پاس پہلے تین بلے باز بہت مستحکم ہیں اور ان کی بیٹنگ اوسط شاندار ہے مگر فخر زمان کے علاوہ کسی بھی بلے باز کا سٹرائیک ریٹ قابل ستائش نہیں۔عماد وسیم اور آصف علی کا سٹرائیک ریٹ بین الاقوامی کرکٹ کے معیار پر پورا اترتا ہے تاہم ان کی بیٹنگ اوسط گدشتہ دو برس میں 40 سے کم ہے اور مزید یہ کہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ان دونوں کی جگہ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں آتی ہے کہ نہیں۔
پاکستانی بلے باز بیٹنگ اوسط (2017 سے 2019 تک) سٹرائیک ریٹ
امام الحق 60.30 81.58
بابر اعظم 51.47 82.76
فخر زمان 51.31 98.14
اس ٹورنامنٹ کے فیورٹ تصور کیے جانے والی انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر، جونی بئیرسٹو جیسے کھلاڑی ہیں جن کا بیٹنگ سٹرائیک ریٹ 110 سے بھی زائد ہے جبکہ تقریباً دیگر تمام بلے بازوں کا سٹرائیک ریٹ 95 سے زائد ہے۔ان اعداد و شمار سے یقیناً یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیکھ تو رہی ہے مگر موجودہ وقت کی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ اعداد و شمار کی بنا پر تو نہ صرف ٹیم کو بلکہ پاکستانی شائقین کو فکر مند ہونا چاہیے۔البتہ کچھ خوش فہمی سے متاثر شائقین اب بھی ٹیم سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آج آخری موقع ملے گا کہ وہ اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم کا اور شائقین کا اعتماد بحال کرسکیں۔تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو قسمت پر یقین رکھنے والوں کو اس بات میں یقیناً دلچسپی ہوگی کہ 1992 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ایک نہیں دو وارم اپ میچ ہارا تھا۔

admin

Keep Reading

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

فیفا ورلڈکپ: ایران شرکت کرے گا یا نہیں؟ انفینٹینو نے واضح کردیا

پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلیے پنک ڈے منایا جائے گا

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.