لاہور(صدف نعیم )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمدکا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہمارے لئے بڑے اہمیت طلب ہیں کیوں کہ ان الیکشن کی وجہ سے اختیارات اور وسائل عام لوگوں تک پہنچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس بار لوکل گورنمنٹ الیکشن ملکی تاریخ میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ہر سیاسی جماعت یہ نعرہ لگاتی ہے کہ وہ تمام بنیادی حقوق عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچائے گی مگر الیکشن کے بعد عوام کے منتخب نمائندے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو چکمہ دے کر غائب ہوجاتے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لاہور پلان کے حوالے سے جاری اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ دے کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انھیں ان کے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی انھیں گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات صاف پانی کی فراہمی ویسٹ اور سیوریج کی نکاسی فراہم کرنا لوکل گورنمنٹ کا کام ہے جسکی ذمہ داری منتخب نمائندے پر آتی ہے مگر ماضی میں تحریک انصاف مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے میں عمل ناکام نظر آئے جس کے باعث 99فی صد لوگوں کوان کے بنیادی حقوق نہیں ملے اس لیے برابری پارٹی اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور منتخب ہوکر ہمارے نمائندے اپنے علاقے کے ترقیاتی کام اور لوگوں کے تحفظ کے لےئ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے گی.
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

