اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 129 اعلیٰ افسران منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انسداد منشیات ٹاسک فورس کی سفارش پر 129 اعلیٰ افسران کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ نکالے گئے اعلیٰ افسران میں گریڈ 17 کے دو افسران جبکہ گریڈ 16 کے 6 افسران شامل ہیں جبکہ سکیل ٹی فور جو گریڈ 18 کے مساوی ہوتا ہے کے چھ افسران منشیات میںملوث تھے جنہیں اب ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ وزارت انسداد منشیات کے حساس دستاویزات میں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ افسران ملک میں منشیات فروشی کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں جن کے خلاف ایکسن لیا گیا ہے ان افسران کو ملک کے برے بڑے طاقتور منشیات فروش مافیا کی سرپرستی حاصل رہی ہے جو انہیں دوبارہ اہم عہدے پر تعینات کرانے میں کوشاں ہیں۔ ذرائع سے حاصل ہوےن والی دستاویزات میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ پاکستان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر ہے اور ہماری نوجوان نسل نشہ میں مبتلا ہیں بالخصوص ملک کی اشرافیہ کے بچے منشیات فروشی میں اور منشیات کے استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے مختلف وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی درپردہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں تاہم ابھی تک صرف 129 اعلیٰ افسران کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو اب ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ بعض اعلیٰ افسران کے خلاف درپردہ تحقیقات جاری ہیں۔ ان افسران میں توحید الحسن ‘ ثنائ خرم‘ محمد فیصل اعوان‘ محمد عمران ‘ سلیم انجم‘ سید علی عنصر‘ اعجاز حسین‘ محمد سلیم‘ عمران احمد‘ محمد جہانگیر ‘ محمد علی‘ خالد سہیل‘ اسد بدر ‘ رفاقت علی ‘ محمد علی‘ غلام محمد‘ خالد محمود ‘ نوید انجم‘ جواد سرور‘ محمد علی اکبر‘ راشد ہارون‘ افتخار حسین‘ آفتاب احمد‘ نوید حسین ‘ محمد سلمان‘ منیر اصغر ‘ محمد اکرام الحق‘ خرم اکبر ‘ محمد سہیل‘ حافظ محمد ذیشان‘ حسین احمد‘ محمد احمد بھٹی‘ محمد اقبال‘ مجاہد حسین‘ محمد خرم‘ عامر علی سیال‘ راحیل احمد‘ افضال احمد‘ محمد یاسر مسعود ‘ مجید احمد‘ محمد شیراز‘ محمد سعید‘ حمایت علی‘ مکیش کمار‘ طارق حسین‘ عبدالقادر‘ عبدالقدیر‘ محمد اسلم‘ محمد ہاشم‘ عابد علی‘ محمد رفیق‘ محمد اسلم‘ محمد سراج‘ محمد اقبال‘ ایاز فیاض‘ سائرہ ارشد‘ سید اسد رزاق‘ محمد فیصل‘ دانش علی‘ اسد سعید‘ اللہ دینو‘ فیصل الدین‘ رفعت اقبال‘ جاوید علی‘ جبران‘ فیصل اسلم ‘ غلام محمد‘ محمد عارف‘ خان شیر‘ جاوید بلوچ‘ عابد ستار‘ محمد وسیم‘ ناصر نصیر‘ عابد نواز‘ نوید احمد‘ عبدالحفیظ‘ صداقت علی‘ عابد خان‘ زر حیات‘ مشتاق احمد‘ عبدالطیف‘ احمد نور‘ رضوان خان‘ فیض اعظم‘ نقیب خان‘ غضفر علی شاہ‘ پلوشہ‘ سیہان گل ‘ سعدیہ قیوم‘ بلال احمد‘ اسفند یار ‘ شاہد علی ‘ بہرام شہاب‘ حیات نذیر‘ رائنہ اندریاس ‘ نجیب خان و دیگر شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

