Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے، 500 ارب کے نئے ٹیکس ، بجلی ، گیس مہنگی

By adminمئی 13, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کاآئی ایم ایف سے مالیاتی پیکج پرمعاہدہ ہوگیا، مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا فل بورڈ معاہدےکی منظوری دے گا، پچھلے چند سالوں سے پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ایکسپورٹ اورامپورٹ میں 20ارب ڈالر کا فرق تھا، پاکستان آئندہ 2سال میں ریزرو 50فیصد گرے، آئی ایم ایف عالمی ادارہ ہے جو اپنے رکن ملکوں کی مشکل میں مدد کرتاہے، 3سال میں آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر ملیں گے۔ مشیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں فوائد نظرآرہے ہیں، مزید اضافی 2سے 3ارب ڈالر کم شرح سود پر ملے تو سرکلرڈیٹ میں بہتری آئے گی، عالمی مالیاتی فنڈ سے 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔انہوں نے معاہدے کی روشنی میں مستقبل کی حکمتِ عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی مفاد کی خاطر امیر لوگوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرے گی، امیر لوگوں سے زیادہ ٹیکس لیں گے تو اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو ہوگا، بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی تھی البتہ اب ان پر خاص نظر رکھی جائے گی۔ مشیر خزانہ نے تصدیق کی کہ پاکستان کے مجموعی غیرملکی قرضے90ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، آئی ایم ایف پروگرام سے اسٹرکچرل ایشوز کو دورکیا جا سکتا ہے اور اسی کے ذریعے ہم پاکستان کو پائیدار ترقی کی طرف لے جا سکتے ہیں،کچھ ایسی جگہ ہیں جہاں ہم زیادہ خرچ کرتے رہے تاہم اب فضول اخراجات کی روک تھام ضروری ہے البتہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو 300یونٹ سے کم صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑےگا، 75فیصدصارفین 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، الیکٹرک پر سبسڈی کیلئے 50ارب روپے اضافی رکھے جارہے ہیں جبکہ سوشل سیفٹی نیٹ میں 180ارب روپے اضافی رکھے جارہے ہیں، سوشل سیفٹی نیٹ میں حکومت کا احساس پروگرام بھی شامل ہے۔ عبدالحفیظ شیخ مزید کہنا تھا کہ معیشت کو پائیدار ترقی پرڈالیں گے تویہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، عالمی اداروں سےکم شرح سود پرقرض ملے گا، حکومت کم آمدن طبقے کو خصوصی ریلیف دے گی اور امیرطبقے کو دی جانے والی سبسڈی ختم بھی کرے گی، پائیدارترقی و خوشحالی کے لیے انتظامی شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ پاکستان کے لیے مالیاتی پیکیج کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں پر جاری کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکیج پر معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا، روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔آئی ایم ایف کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین ہانی کرائی ہے، پاکستان انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان آئندہ تین سال میں پبلک فنانسنگ صورت حال میں بہتری لائے گا، ٹیکسز کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہوگا، پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی شرح کا 0.6 فیصد ہوگا، بجٹ خسارے میں کمی کے لیے استثنی کا خاتمہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق فری ایکسچینج ریٹ سے بہتر معاشی وسائل مختص ہوسکیں گے، فری ایکسچینج ریٹ سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی، پبلک انٹرپرائزز کی گورننس کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اداروں کو مضبوط اور طرز حکمرانی بہتر کی جائے گی، ٹیرر فنانسنگ روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کا تسلسل رہے گا، این ایف سی ایوارڈ متوازن بنانے کے لیے حکومت صوبوں سے بات کرے گی۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بجلی و گیس مزید مہنگی کرنے کی شرط مان لی، پاکستان آئندہ بجٹ خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا، 3 سال میںپبلک فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری لائے گا، ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائے گا۔ پاکستان کی جانب سے 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کر گئی گئی، نیکیوں کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہو گا۔ حکومت نے آئی ایک ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام پر معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.