Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

3 بچوں کی ماں کو چارپائی سے باندھ کر زندہ جلانا معاشرے کے منہ پر طمانچہ : ضیا شاہد ، دیور کو کیا حق پہنچتا تھا کہ بھابھی کی جان لے، ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی جرا¿ت نہ کر سکے:آغا باقر کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

By adminمئی 13, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ تحصیل شکر گڑھ کے تھانہ نور کوٹ کے نواحی گاﺅں تاجووال میں جس طرح سفاک سسر، ساس اور دیور نے مل کر تین بچوں کی ماں کو چارپائی سے باندھ کر جلا دیا یہ واقعہ معاشرے کے منہ پر تھپڑ ہے۔جس کسی فیملی کے سربراہ بارے معلومات ملتی ہیں وہ نشہ کرتا ہے بیوی بچوں کی خبر گیری اور ان کے اخراجات نہیں دیتا اس وقت خاتون کے رشتے دار کہاں مر جاتے ہیں بعد میں ہی کیوں خیال آتا ہے۔دیور نے خاتون کو اپنے گھر والوں سے مل کر جان سے مار دیا جس وقت وہ زندہ تھی لوگوں کے گھروں میںکام کر کے بچے پال رہی تھی اس وقت لڑکی کے بھائیوں کو خیال نہیں آیا اس وقت ذمہ داری کیوں محسوس نہ کی بے حسی اور بے رحمی کے باعث سوشل مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جو بیہیمانہ قتل پر منتج ہوتا ہے۔جھوٹی انا جھوٹی شرافت کے پردے جب چاک ہوتے ہیں تو پھر ایسے ہی واقعات ہوتے ہیں۔متاثرہ فیملی بہت غریب ہے ۔اگر خاتون مکو گھر میں رکھنے والا کوئی ہوتا تو وہ کسی کے گھر کیوں رہتی۔معاشرے میں تنقید کی جاتی ہے فلاں شخص یہ کام کیوں کر رہا ہے یہ نہیں دیکھا جاتا اگر یہ کام نہ کرتا تو کیا کرتا بچے تو روٹی مانگتے ہیں وہ گھروں میں کام نہ کرتی توکیا کرتی۔ہر ماں اپنی بیٹی کو رخصت کرنے کی خواہشمند ہوتی ہے مقتولہ خاتون نے بھی اس کے لئے کمیٹی ڈالی تھی بے شرم تو اسکا دیور ہے جس نے اس کی جان لی۔جب خاتون کا شوہر لاہور میں نشہ کرتا تب ان کے خاندان کی بدنامی نہیں ہوئی۔کیا دیور کی کوئی ذمہ داری نہ تھی بس الزام لگانا اس کی ذمہ دار ی تھی کہ وہ ناک کٹوا رہی ہے وہ تو محنت کرتی تھی دیور کو غصہ تھا وہ لوگوں کے پاس کیوں کام کرتی ہے۔اسے چاہئے تھا اپنے بھائی کو کان سے پکڑ کر لاتا کہ اپنی بیوی کی ذمہ داری پوری کرے۔ اس وقت اس کی جھوٹی شان و شوکت اس کی عزت کہاں گھاس چرنے گئی تھی۔ایسے واقعات سے پتہ چلتا ہے جو ہوا اس کے پیچھے کیا تھا صرف ظاہر دیکھا جاتا ہے۔
لیگل ایڈوائزرآغا باقر نے کہا کہ زندگی بنیادی حق ہے ہمارا پروگرام ہیومین رائٹس واچ انسانی بنیادی حقوق کی تعمیل چاہتا ہے۔اب خاتون کا خاوند لاہور میں نشہ کرتا ہے اس کی تو اپنی زندگی ڈانواڈول ہے وہ کسی کو کیا سپورٹ کرے گا مرکزی ملزم مشتاق عرف پھمن گرفتار نہیں ہوا خاوند شاید گرفتار ہو گیا دیور کو کیا اختیار تھا وہ اپنی بھابی کی زندگی لے۔خاتون تو پہلے ہی زندہ لاش کے طور پر رہ رہی تھی۔اب پولیس کا وہی رٹا رٹایا کردار ہے تفتیش جاری ہے۔دستور میں انسانی بنیاد حقوق کا پورا باب موجود ہے کسی کی جان آپ نہیں لے سکتے ۔پولیس مقتولہ کو بچا نہیں سکی اب شہادتیں ہوں گی تیل کس نے چھڑکا ۔حالانکہ خاتون کا بڑا بیٹا گواہ ہے ان کو کمرے میں بند کیا گیا اور ان کی ماں کو جلایا گیا یہ بڑی مستند شہادت لگتی ہے بیٹا کہتا ہے میں بدلہ لوں گا۔ تیل اتنا چھڑکا گیا کہ خاتون کا سارا جسم جل کر راکھ ہو گیا دیکھیں اب پولیس کیا کرتی ہے۔سیکشن چار سی آر پی سی کے تحت جس میں ثبوت اکٹھے کئے جاتے ہیں۔اگر معقول شہادتیں اکٹھی ہو گئیں تو مقدمہ عدالت میں جائے گا۔اب مجرم کو ہی سزا ملنی چاہئے عام طور پر اور لوگوں کو بھی جرم میں شامل کر لیا جاتا ہے اب پولیس پر منحصر ہے وہ کس دیانت داری سے ثبوت اکٹھے کرتی ہے ۔خاتون نے کسی کے گھر پناہ لے رکھی تھی وہیں سے روزی کما کر بچے پال رہی تھی اس پر الزامات لگا کر اس کی زندگی چھین لی ایسے لوگ قابل رحم نہیں۔لاش کو غائب کرنے کا طریقہ وہ اپناتا ہے جو قانونی موشگوفیوں کو جانتا ہے جو پیشہ ور ملزم ہے اب ثابت کرنا پڑے گا راکھ واقعی اس خاتون کی ہے۔ڈیڈ باڈی نہیں ملے گی تو پوسٹ مارٹم نہیں ہو گا عدالت ثبوت مانگتی ہے ورنہ شک کا فائدہ مل جاتا ہے۔انسان جھوٹ بول سکتا ہے واقعات کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔واقعات خود شہادت دے رہے ہوتے ہیں۔میں اس واقعے سے بہت رنجیدہ ہیں۔خبریں و چینل فائیو کی بدولت مظلومین کی آواز اٹھتی ہے۔ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ کوئی اور جرات نہ کر سکے۔مجرمانہ واقعات کی ذمہ داری سرکار ہوتی ہے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔جو ہوا اس خوف سے بچے نہیں نکل پائیں گے۔ اگرکل بچہ بدلہ لیتا ہے تو اس کا مطلب ہے ایک سے دوسرے جرم نے جنم لیا۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.