کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن اس وقت غیر موثر نظر آرہی ہے، انگلینڈ میں کامیابی کے لیے بڑے اسکور کرنے کی ضرورت ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے ہر کرکٹ شائق کی طرح میں بھی دعا گو ہوں، بہتر نتائج کے لیے کپتان سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا اور انہیں ٹیم کو لڑوانا ہوگا، کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں مشتمل ضرور ہے لیکن اس میں اہلیت ہے کہ وہ کسی بھی حریف سائیڈ کو شکست دے سکے۔کامران اکمل نے کہا کہ فی الوقت پاکستان کی بولنگ لائن انگلش کنڈیشنز میں غیر موثر نظر آرہی ہے اس میں مزید بہتری لانا ہوگی، اس کے ساتھ ہی بیٹسمینوں کو ذمہ داری کے ساتھ کھیل پیش کرنا ہوگا، اپنی ذات کے لیے بیٹنگ کرنے کی بجائے ٹیم کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی،جب تک اسکور بورڈ پر بڑا اسکور نہیں ہوگا ہماری بولنگ لائن ٹوٹل کا دفاع نہیں کرسکے گی، بڑے اسکور کے لیے پاکستان کو ابتدا سے اچھا اسٹارٹ ملنے کی ضرورت ہے، جس سے مڈل آرڈر بیٹنگ پر دباو¿ کم ہوجائے گا، بہرحال میں عالمی کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

