لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں مریض گزشتہ روز بھی دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے پرمجبور ہوگئے، ینگ ڈاکٹرز کاایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف احتجاج اور ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری رہی۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بدستوربند رہیں ،مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبہ بھرکے تمام بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیزمیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے آﺅٹ ڈور کا بائیکاٹ کیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب، ڈاکٹرعمر شفیق، ملک منیر احمد، شعیب انور چوہدری، حافظ دلاور حسین، طلعت سجاد، عاشق گجر نے گزشتہ روز پنجاب انسٹی آف کارڈیالوجی میں پر یس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ قوم سے ناانصافی ہے۔ حکومت نے نوٹس نہ لیا تو سمجھیں گے وزیراعلی کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہمارا حکومت سے کوئی تنازعہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں مریضوں کی خدمت کریں۔ وزیراعظم عمران خان سے لوگوں کی بہت امیدیں ہیں۔ یاسمین راشد وزیراعظم کو غلط معلومات دے رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں مسیحا واپس ہسپتالوں میں جائیں اور مریضوں کا علاج کریں۔ اپوزیشن ہمیں عمران خان کے ووٹر ہونے کاطعنہ دیتی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں اوٹ ڈور کی بندش جاری رہے گی۔ آئندہ جمعرات کو وزیراعلی ہاوس کی جانب مارچ کیا جائے گا اور وہاں ہزاروں لوگ دھرنا دیں گے۔ پنجاب بھر سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس لاہور آئیں گے۔ آئی ایم ایف ریفارمز کیے جارہے ہیں، ہیلتھ ریفارمز نہیں ہورہے، پرچی کاٹنے والے نہیں ہوگا، سٹریچر والا نہیں ہوگا، ٹیکا لگانے والا نہیں ہوگا تو ہسپتال نہیں چلیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

