کراچی(نیوز ایجنسیاں) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حمایتی بیان نے شاہد آفریدی کا دل خوش کر دیا۔شاہد آفریدی نے نے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں کو سراہنے اور کتاب کی حمایت کرنے پرماضی کے عظیم بولر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ شکریہ شعیبی! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی، کبھی کسی سابق کھلاڑی کی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچا، صرف حقائق بتانے کی کوشش کی، تم سے جلد ملاقات ہو گی۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب گیم چینجر کو جاوید میانداد،عمران فرحت سمیت متعدد سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں شائع ہونے والی انکشافات کی بھر پور حمایت کی۔شعیب اختر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتا تھا، اسے اکثر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سخت اور ناروا روئیے کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ واقعات کا تو میں چشم دید گواہ بھی ہوں۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ حقیقت میں شاہد آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو انہیں کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

