لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ داتا دربار پر خودکش حملے میں غیر ملکی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دہشتگردی پر سیاست کرنے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج،پولیس اور شہریوں نے ملک و قوم کیلئے جانیں دیں۔ دہشتگردی کی سرکوبی کیلئے ذرائع ابلاغ کا کردار قابل ستائش ہے۔ صوبائی وزیر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز لیگ دہشتگردی پر بات کرنے سے پہلے اپنے پنجاب کے صدر کو دیکھے۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،ہر طرف سے نقصان اسلام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اپنی سیاست بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے۔ ملک لوٹنے والوں کی سیاست کا دیا بجھا چاہتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نون لیگ کے بہت سارے لوگ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔کوئی ڈیل نہیں ہو گی،ان کا مقدر جیل ہی ہے۔ نوازشریف کو جیل لے جانے والے جلوس میں ہزاروں کا دعوی کرنے والے سینکڑوں بھی اکٹھے نہیں کر سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کے داغ نو ن لیگ کی قیادت کا پارٹی کے خاتمے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ ہوتا تو وہ ضرور جلوس کے شرکاءکو آگاہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مطمئن ہے کہ قومی خزانے سے کھلواڑ کرنے والے قانون اور آئین کے تقاضوں کے مطابق دوبارہ جیل میں پہنچ گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

