Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بجٹ 2019 جون میں پیش ہونے کوتیار ہو گیا

By adminمئی 9, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک ) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ موجودہ اور آئندہ چیئرمین سے متعلق جاری تذبذب کے باعث حکومت اب 10 جون کو بجٹ پیش کرنے پر غور کررہی ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نامزد چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی پر رضامند کرنے کے لیے ملک کے 2 بڑے ٹیکس گروپ سے بات چیت کی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے نامزد چیئرمین شبر زیدی نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے نتائج کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ملاقات کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس اور کسٹمز گروپ کے 14 افسران کو اجلاس کے لیے وزیراعظم سیکریٹریٹ طلب کیا تھا۔افسران سے ملاقات کے دوران مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر کے تقرر کا معاملہ اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرگیا تھا جب ان لینڈ ریونیو افسران کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن نے شبر زیدی کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کرنے کی دھمکی تھی۔انہوں نے ایف بی آر چیئرمین کی تبدیلی کے وقت سے متعلق خدشات کا اظہار بھی کیا تھا کیونکہ اس وقت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بلائے گئے اجلاس میں شریک 14 افسران میں سے 8 افسران 22 گریڈ جبکہ دیگر 21 گریڈ کے تھے۔ان میں سے ایک نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے خاص طور پر کراچی میں موجود افسران کے خدشات مشیر تک پہنچا دیے ہیں۔اجلاس میں شبر زیدی کی تعیناتی سے متعلق 2 اعتراضات اٹھائے گئے تھے، اول یہ کہ وہ نجی شعبے کے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہیں، جن کا کام بڑے کاروباری اداروں کو ٹیکس معاملات سے متعلق ہدایات دینا ہے۔دوسرا یہ کہ ایسے عہدوں پر نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی نامزدگی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پیش کی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔اجلاس کے دوران ارباب شہزاد سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اب آپ یہ کیسے ا±مید کرتے ہیں کہ وہ ایف بی آر کے مفادات کو فروغ دیں گے‘۔جب افسران کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وزیراعظم نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا تھا جس پر افسران نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے اختیارات کا احترام کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی افسران نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں نجی شعبے سے ایسے شخص کی شمولیت سے ادارے میں بد اعتمادی کا پیغام جائے گا۔7 مئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کابینہ کو شبر زیدی کی تعیناتی سے متعلق شدید تحفظات پر مبنی سمری ارسال کی تھی۔سمری میں قانونی ڈویڑن کی رائے کے تحت شبر زیدی کو 2 سال کے لیے اعزازی عہدے پر تعینات کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔تاہم وزیراعظم نے تجویز مسترد کی تھی اور ایک نوٹ کے ساتھ سمری واپس کی تھی جلد از جلد ایک حل تلاش کرلیا جائے گا۔ایف بی آر کے موجودہ اور آئندہ چیئرمین سے متعلق جاری تذبذب سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت اب 10 جون تک بجٹ کا اعلان کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر افسران نے ارباب شہزاد کو یہ بھی بتایا کہ وہ آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ ریونیو کے معاملات اور ہدف حاصل کرنے سے متعلق اتفاق کی گئی شرائط کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے 10 مئی تک پالیسی مذاکرات مکمل کرنے اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیے جانے کا امکان ہے تاہم موجودہ صورتحال کی وجہ سے اس میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔چیئرمین ایف بی ا?ر جہانزیب خان ریونیو اکٹھا کرنے کے منصوبوں اور بجٹ پیش کرنے کی ضروری کارروائیوں کے سلسلے میں ان ہاو¿س اجلاس کررہے تھے جب انہیں ٹیلی ویڑن سے معلوم ہوا کہ انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ایف بی ا?ر میں موجود ذریعے نے ڈان کو بتایا کہ لیکن اب تک ان کے ٹرانسفر کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔مذکورہ اعلان کے بعد چیئرمین ایف بی آر اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے اور بجٹ کی تیاریاں بھی روک دی گئیں، یہاں تک کہ وہ گزشتہ روز دفتر بھی نہیں آئے تھے۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.