Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ذہنی نا بالغ بچوں کو خود کش حملوں کیلئے تیار کرنا ظلم، علما ءاس کیخلاف جہاد کریں : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

By adminمئی 9, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اب تک جتنے بھی مفتیان کرام ہیں مذہبی سکالر ہیں وہ کہہ چکے ہیں کہ اسلام میں خود کش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گردی جو ہے اس کی اسلام میں اجازت نہیں۔ میں نے خود فوٹیج دیکھی ہیں جس میں 17,16 سال کا لڑکا ہے جس نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی ہے آتا ہے پولیس کی گاڑی کے پاس اور آ کر اپنے آپ کو اڑا لیتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اصل چیز جو ہے پھر دیکھنا پڑتا ہے کہ جس طرح سے نوعمر لڑکوں کو نابالغوں یا بالغ بھی ہو چکے ہیں ذہنی طور پر بلوغت کو نہ پہنچے ہیں ان کو جس طرح سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ پیسوں کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ مذہبی طور پر ان کو اس بات پر تیار کیا جاتا ہے راغب کیا جاتا ہے وہ اس چیلنج سمجھ کر بات مان لیتے ہیں شاید ان کا جنت میں استقبال ہو رہا ہے اور ہمارے علمائے کرام کو بھی دینی سکالرز کو چاہئے کہ خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ کھل کر اس بات کا اظہار کریں کہ کسی طرح نابالغ ذہنوں کو اس بات پر تیار کیا جاتا ہے کہ وہ کھل کر دھماکے کریں۔ ہمارے دینی مذہبی سکالرز کو اس تصور کے خلاف جہاد کرنا چاہئے کہ یہ کوئی نیکی کا کام ہے اور اس سے واقعی لوگوں کی عاقبت سنور جاتی ہے یہ تو نیکی کا کام ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ اسلام تو دین رحمت ہے۔ نبی کریم کی تعلیمات جو ہیں وہ تو محبت رواداری اور انس کی روایات ہیں وہ تو کس طریقے سے لوگوں کو خاک و خون میں غلطاں اور لہو میں ڈوبے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک بار پھر اگر ہم کرتے ہیں تو ایک بار پھر عزم تو کریں کہ ہم اس رجحان کو روکنے کی کوشش کریں۔ ایک نئی بات سننے میں آئی ہے کہ عام آدمی کے خلاف دہشت گردی کی تحریک استعمال نہیں ہو گی بلکہ سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہو گی سوال یہ ہے کہ جو لوگ پولیس کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں، کیا وہ انسان نہیں تھے۔ پھر یہ کہیں نہیں ہوتا کہ عام آدمی اس میں مارا نہ جائے اگر آدمی پولیس والے تھے جو کام آئے ہیں تو کم از کم 16 بندے ادھر عام شہر اردگرد کھڑے ہوئے تھے وہ بھی بے گناہ ہیں۔ تو ان کا بھی تو کوئی قصور نہیں ہے۔ سکیوورٹی کے لئے نہیں ہوتی ان کے اردگرد لوگ ہوئے ہیں۔ یہ یک بنیادی بات ہے کہ رمضان کے مہینے میں اس قسم کے واقعات پر مکمل طور پر قابو پانا ہو گا۔ سکیورٹی والے بھی تو انسان ہیں جب وہ صبح گھر سے نکلے ہوں گے تو ان کے دل میں نہیں ہو گا کہ شام کو واپس جا کر اپنے بچوں سے ملوں گا۔ پی ٹی اے کا پارلیمانی اجلاس ہوا ہے اور غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے پر کابینہ کے ارکان پھٹپرے ہیں کہ پیراشوٹرز کا کیا کام ہے ضیا شاہد نے ایک ارکان کو چاہئے کہ وہ لیڈر کو اختیار د دینا چاہئے کپتان کو اتنا تو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ کسی کو کہاں سے ہٹا کر کہاں لے جانا چاہتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر کہیں کوئی تبدیلیاں ہوئی ہیں بطور کیپٹن عمران خان کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی پارٹی میں کیا فیصلے کرتا ہے۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وہ کیا فیصلے کرتا ہے یہ مارجن ان کو دینا ہو گا۔ ایک نئی لہر جو دہشت گردی کی اٹھی ہے اور نابالغ یا ذہنی طور پر نابالغ لڑکوں کو استعمال کیا جا رہا ہے ان کو موٹی ویٹ کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ کوئی بڑا نیکی کا کام کر رہے ہیں۔ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے کیا ہمارے علماءکرام دینی سکالر جو مذہبی سیاسی جماعتیں یا مذہبی جماعتیں۔ مذہبی تنظیمیں کس حد تک اس لوڈ کو برداشت کر سکتی ہیں کہ اس غلط تصور کو ختم کریں اور جس طرح سے آج کیا جا رہا ہے کہ اب فیصلہ کیا ہے دہشت گردوں نے وہ عام آدمی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے لیکن سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں گے۔ سکیورٹی فورسز والے بھی تو انسان ہیں۔ بارت پاکستان دشمنی کے رویے سے بات نہیں کرے گا اس پر گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ میرے خیال میں علما اور اساتذہ کو ازخود اس مسئلے میں حصہ لے کر دہشت گردی کے رجحان کو ختم کرنے میں کردارادا کرنا چاہئے۔ رسول کریم کی حدیث ہے کہ آپ برائی کو اپنے ہاتتھ سے روکنے کی کوشش کرو اگر تم اس کی طاقت رکھتے ہو اگر تم اس کی استطاعت نہیں سکھتے تو تم اپنی زبان سے اس کے خلاف بات کرو اگر وہ بھی نہیں کر سکتے، دشمن کا حوف ہے تو پھر اس وقت یہ کہا گیا کہ اسے اپنے دل میں برا سمجھو۔ ارشاد نبوی ہے کہ لیکن یہ دل سے بُرا سمجھنا ایمان کا ضعیف ترین درجہ ہے۔ اس کے باوجود اگر ہم ہاتھ سے روک سکتے ہیں تو ہاتھ سے روکنا چاہئے زبان سے روک سکتے ہیں تو روکنا چاہئے قلم سے روک سکتے ہیں تو قلم سے روکنا چاہئے اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم دل میں اسے بُرا سمجھنا چاہئے۔ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کی منظوری دینے بارے ضیا شاہد نے کہا کہ کابینہ میں تو نہیں اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہے اور اس میں شامل ہو کر پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے ہیں جہاں تک ان کی بطور وزیرخزانہ وہ تو ممکن نہیں ہے اور اس کی توقع بھی نہیں کی جانی چاہئے لیکن ان کو ان کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ان کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے چنانچہ اس طریقے سے آئی ایم ایف سے ان کے سابقہ مداکرات میں اس کی روشنی میں بھی ان کی مدد لی جا سکے گی۔ ایک اچھی مضبوط ٹیم جو ہے وہ سامنے آئے گی جس میں حفیظ شیخ صاحب مشیر خزانہ ہوں گے اور قائمہ کمیٹی برائے خمانہ کے چیئرمین اسد عمر ہوں گے گویا اس طرح سے دونوں نقطہ نظر سامنے آ جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کی مکمل کوشش ہو گی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کو دبا کر اپنی شرائط منوائے جبکہ پاکستان کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ کم از کم شرائط مانے اور جو شرائط مانی جا رہی ہیں ان کا اطلاق بھی امیر طبقے تک ہو درمیانی طبقے اور نچلے طبقے تک اس کے اثرات نہ پہنچیں۔
آئی ایم ایف کے لوگوں کو ہی پالیسی سازی کیلئے رکھنا ہے تو پھر کچھ باقی نہ بچے گا۔ حکومت کو اب بھی فیصلہ کرنا ہے کہ کسی طرح سے آئی ایم ایف کی دستبرد سے حود کو بچایا جا سکے۔
نجی سکولز مالکان نے فیسوں میں کمی کا کوئی اشارہ نہیں دیا، ان کے پینل میں تو بڑے بڑے وکیل ہیں جو ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں 18 ویں ترمیم کی آڑ لی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کاروبار کا حق ہر کسی کو حاصل ہے، مالکان اپنی مرضی کی فیس وصول کر سکتے ہیں اس معاملے پر اب سپریم کورٹ نے ہی حتمی فیصلہ کرنا ہے جس کا پوری قوم کو انتظار ہے۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.