اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے 19 اشیائے خورو نوش کے لئے 2 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دینے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے دنیا میں مذہبی تہواروں پر سیل اور ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں رمضان میں مہنگائی ہوجاتی ہے اور ماہ مقدس میں یہ اشیاء مارکیٹوں سے بھی غائب ہو جاتی ہیں جو سمجھ سے باہر ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پبلک ریلیف اقدام ہے جس میں تمام وزراءاور صوبائی حکومتوں کو عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنانے کا کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اشیاءضروریہ کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کو اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ یہ سبسڈی وزیراعظم نے خود پلان کی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو 19 اشیاءسستے داموں فراہم ہوں گی، جن 19 اشیا کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی ہے، ان میں آٹا، گھی، چینی، چاول، دالیں، کھجور ودیگر شامل ہیں۔ آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی پر 5، گھی پر 15 ، کھانے کے تیل پر 10 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو، کھجور پر 30 روپے فی کلو، چاول میں 15 اور پتی پر 50 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر اسٹاک برقرار رکھنے کا میکنزم بھی بنایا ہے، کوئی ایک ہی شخص باربار یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیاءنہیں خرید سکے گا اس سے کمی ہوتی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی کا مکینزم کسی صورت ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

