کراچی(وائس آف اےشےا) سابق کپتان جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ20سال پہلے تو شاہد آفریدی کو بولنا بھی نہیں آتا تھا، میں نے ہی اسے کھلایا تو سنچری بنا دی،اس کے گواہ صلاح الدین صلو بھی ہیں،میری کسی سے لڑائی نہیں مگرآفریدی کی کتاب کی تحریر مناسب نہیں ہے، کتاب میں ہمیشہ مصالحہ چاہیے ہوتا ہے مگر میں نے ایسا نہیں کیا تھا اور میری کتاب غیر متنازع تھی۔انھوں نے کہا کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو معافی چاہتا ہوں لیکن مجھ سے ایسی غلطیاں ہوتیں تو اس مقام پر نہیں ہوتا۔ ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ میں اپنی تعریف کے لیے کسی سے کیسے کچھ کہوں گا، یہ تو ہنسنے والی بات ہے، پوری دنیا میں میری عزت اور ایک مقام ہے، شاہد آفریدی 20سال بعد بول رہے ہیں،اگریہ سچ ہوتا تو کوئی اور بھی سامنے آتا، یہ باتیں اچھی نہیں ہیں۔جاوید میانداد نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بچہ بڑا ہوکر باپ سے سوال کرے یہ غیر مناسب لگتا ہے کیونکہ باپ، باپ ہی ہوتا ہے، میں تو سب کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

