Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملک کو فوج نہیں عوام متحد رکھتے ہیں : عمران خان

By adminمئی 6, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
imran khan
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سوہاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران آتے جاتے ہیں لیکن نظریہ چلا جائے تو قوم ختم ہو جاتی ہے جبکہ ملک کو فوج نہیں عوام متحد رکھتے ہیں۔ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روحانیت کے سپہ سالار عبدالقادر جیلانی کے نام پر یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ہے، عظیم صوفی بزرگ نے سائنس، روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا اور روحانیت میں تحقیقات شروع کروائی تھیں، ہم بھی ان کے نظریے کو آگے لے کر بڑھیں گے، ہم بھی سائنس، اسلام اور روحانیت کا تعلق جوڑیں گے اور روحانیات کو سپر سائنس بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم سکولوں میں بچوں کو نظریہ پاکستان اور ریاست ِ مدینہ سے متعلق بتائیں گے تاکہ کم از کم آنے والے نسلوں کو دین کی حقیقی تعلیم دے سکیں، اگر ہم پاکستان بننے کے حقیقی مقصد کے بارے میں نہ پڑھا سکے تو مغربی کلچر کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا، ہمیں نوجوانوں کو لیڈر بنانا ہے اور یہ تب بنیں گے جب وہ ریاست ِ مدینہ کے اصولوں اور تصورات کے بارے میں پڑھیں گے، اس مقصد کے لیے القادر یونیورسٹی میں ریسرچ کروائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نظریہ پیچھے چلا گیا تومشرقی پاکستان ٹوٹا ، بھٹو کے بعد جتنے بھی حکمران آئے وہ عوام کے خیرخواہ بنے اورگئے تو لندن میں پراپرٹیز تھیں، دراصل پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا آج یہ وہ پاکستان نہیں جو اس کو بننا چاہیے تھا، ملک کو بنانے کیلئے جو سوچ تھی اس کو سیاسی قیادت نے دفن کر دیا، نظریہ ختم ہوتو قوم ہی ختم ہوجاتی ہے، ملک کو فوج نہیں عوام متحد رکھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے دین کے ساتھ ساتھ مغربی فلسفے پڑھے وہاں کے اسکالرز سے ملے ،شاعر مشرق کی 90 سال پہلے کی باتیں اور کلام سے ایسالگتا ہے کہ وہ آج ہمارے لیے باتیں کررہے ہیں کیونکہ انہیں سائنس کا بھی پتہ تھا،آج بدقسمتی سے زیادہ تر سیاست دانوں کو اپنی پڑی ہوتی ہے کہیں سے ترقیاتی فنڈ مل جائے ہمیں ایک بڑی سوچ والے لیڈرز کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عبدالقادر جیلانی یونیورسٹی کو نمل کے طرز پر پر بنائیں گے جو کہ عوام سے پیسے اکٹھے کربنائی جائے گی، اس جامعہ کے لیے حکومت فنڈ نہیں دے گی یہاں ذہین طالب علموں کو داخلہ دیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر ملک بھر سے طالب علموں کو یہاں لائیں گے۔ 23 سال قبل میں نے محسوس کیا کہ پاکستان اپنے مقصد سے ہٹ چکا ہے پاکستان کو مدینہ والی ریاست بنانا تھا مگر ہم نہ اسلامی رہے اور نہ ہی فلاحی۔ جس قوم کا نظریہ ختم ہوجاتا ہے وہ ریاست بھی ختم ہوجاتی ہے۔ یوگو سلاویہ کی مثال سامنے ہے کسی ملک کو فوج نہیں عوام اکٹھا رکھتی ہے۔ رایاست لوگوں کو اکٹھا رکھتی ہے اور انصاف فراہم کرتی ہے ۔ مسرقی پاکستان کے لوگوں نے کہا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں میرٹ تھا اور انصاف لوگوں کو میسر تا۔ ہم نے مشرقی پاکستان کے لوگوں کو انصاف نہیں دیا جس کی وجہ سے یہ ملک علیحدہ ہوا بھارت کی سازشیں اپنی جگہ ہیں لیکن ہم نے بھی ان کو مواقع فراہم کئے تھے۔ نظریے کے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد جو لیڈڑ ائے وہ خود تو امیر ہوگئے عوام غریب ہوگئی۔ پاکستان بننے کی سوچ کو ماضی کی قیادتوں نے فن کردیا تھا۔ پاکستان مین تمام اقلیتیں برابر کے شہری تصور کی جاتی تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں اس بات پر ریسرچ ہوگی کہ مسلمان کس طرح اعلیٰ مقام پر پہنچے اور سات سو برس حکومت کی۔ حضرت محمد نے تعلیم پر زور دیا اور کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھتا ہم نے عبدالقادر جیلانیؒ کے نام پر یونیورسٹی کا نام القادر یونیورسٹی رکھا ہے ۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے سائنس اور روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا اسلام تلواروں سے نہیں بلکہ صوفیوں کے ذریعے پھیلا تھا۔ 911 کے بعد اسلام پر حملے کئے گئے اور اسلام کا جواب دینے کیلئے کوئی نہیں تھا اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے اپنے بچوں کو اسلام سے متعلق بتانے کی ضرورت ہے ہمارے بچے مغربی طرز عمل سے بہت متاثر ہیں۔ القادر یونیورسٹی سے ایسے اسکالر نکلیں گے جو اسلام مخالف باتوں کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوموں پر اچھے برے وقت آتے جاتے رہتے ہیں ۔ معاشی بحران بھی آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اگر قوم کا نظریہ چلا جائے تو قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا القادر یونیورسٹی ہمیں مدینہ کی ریاست کے بارے میں بتائے گی اور ہمارے مستقبل کے لیڈرز فراہم کرے گی القادر یونیورسٹی میں 35 فیصد بچوں کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ یہ یونیورسٹی نجی یونیورسٹی ہے اس پر سرکاری فنڈ نہیں لگائے گئے بلکہ چندے سے پیسہ اکٹھا کیا گیا ہے۔ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ این این آئی) دونوں رہنماﺅں نے خطے میں سکیورٹی صورتحال، امن و امان اور افغانستان میں استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے خطے میں سکیورٹی صورتحال، امن و امان اور افغانستان میں استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ برادرملک ہے، افغان تنازع نے پاکستان اور افغانستان دونوں کو نقصان پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر آئیں تو مل بیٹھ کر تنازعات اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے کریں ۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.