لاہور (تجزیہ نگار) مسلم لیگ ن میں تنظیم نو کے بعد پارٹی کے اندر تین بڑے عہدوں پر نوازشریف کے اہم اور قریبی ساتھی قابض ہو گئے ہیں اور شہباز شریف کے حمایتی پیچھے چلے گئے۔ گزشتہ دنوں شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین رانا تنویر حسین کو بنا دیا جبکہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنا دیا گیا اور اسی طرح شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے جس پر سینئر رہنماﺅں راجہ ظفر الحق اور خواجہ سعد رفیق نے دبے لفظوں میں ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کا سینئر نائب صدر اس لئے بنایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کے قائم مقام صدر کے ساھ اپوزیشن لیڈر بھی بنا دیا جائے گا اس سے پہلے بھی نوازشریف کے گروپ نے نوازشریف اور چودھری نثار کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے شہباز شریف کے سب سے برے حامی چودھری نثار کی پارٹی سے چھٹی کرا دی تھی۔ واضح رہے کہ ماضی میں جب شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے اور خواجہ آصف وزیر پانی و بجلی تھے تو اس وقت دونوں کے درمیان بجلی گھروں کی تعمیر پر سرد جنگ شروع ہو گئی تھی جس پر نوازشریف نے اپنا وزن خواجہ آصف کے پلڑے میں ڈالا تھا۔ اب ایک بار پھر پارٹی کی تنظیم نو کے نام پر نوازشریف کا گروپ پارٹی کا مکمل طور پر قابض ہو گیا جبکہ شہباز شریف کا دھڑا پیچھے چلا گیا۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

