کارڈف(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے تیاری بہت اچھی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ اور ایک پریکٹس میچ جیت چکی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ گیا ہے جب کہ محمد یاسر کو آرام دیا جائے گا۔کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ون ڈے اور ایک ٹی 20 ٹور میچ کھیلا جس میں اب تک بولرز، بیٹسمین اور فیلڈرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہت اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آ رہی ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں بہت پرامید ہوں کہ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں پر ہے جس کے لیے تمام لڑکے بھرپور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فاسٹ بولرز بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور ہمارے لیے 4 پیسرز کا سلیکشن بہت ٹف ہو گا۔قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

