کارڈف(آئی این پی)انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ(آج)اتوار کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔کارڈف میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام06بجکر30منٹ پرشروع ہوگا۔صوفیہ گارڈن کارڈف میں قومی کرکٹرزنے گزشتہ روزبھی بھرپورپریکٹس سیشن کیا۔آج کے میچ میں فاسٹ باﺅلرمحمدعامرکوفائنل الیون کاحصہ بنایا جائے گا،لیگ سپنریاسرشاہ کو ریسٹ دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کھیلے گئے تینوں ٹور میچز میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ایک روزہ ٹور میچ میں کینٹ ،دوسرے میں نارتھمپٹن شائر اور تیسرے میں لیسٹر کو شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ہے۔پاکستان ٹیم نے کینٹ کو پہلے ٹور میچ میں 100 رنز، نارٹھمپٹن شائر کو دوسرے ٹور میچ میں 8 وکٹوں جبکہ لیسٹر کو تیسرے ٹور میچ میں 58 رنز سے شکست دی تھی۔دوسری جانب دونوں ممالک کے مابین ابھی تک14ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں9میں انگلینڈ اور4میں پاکستان نے فتح حاصل کی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں ممکنہ طور پر محمد حفیظ اور شعیب ملک کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔شعیب ملک نجی مصروفیات کی وجہ سے 10روز کی رخصت پر ہیں جبکہ محمد حفیظ تاحال فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ گرین شرٹس دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

