نارووال(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے جب کہ این آر او جو مانگ رہا اور این آر او دینے والے پرلعنت ہو۔ نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے جب کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں، نوازشریف، شہباز شریف اور (ن) لیگ کا بیانیہ ایک ہی ہے، شہبازشریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری کسی اورکو دی جائے (ن) لیگ کے لیڈر نوازشریف ہیں اور وہی پارٹی کے فیصلے کرتے ہیں لہذا (ن) لیگ میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیاں چھوڑدیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ این آرار جو مانگ رہا اور این آر او دینے والے پرلعنت ہو، عمران خان سنبھل جاؤ اور سن لو تم ہمارا ہم تمہارا احتساب کریں گے جب کہ تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

