Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

انسانی حقوق کی صورتحال بڑی خراب ، ضیا شاہد کی سرپرستی میں خبریں چینل ۵کی ٹیم بڑا زبردست کام کررہی ہے: مہناز رفیع ، جعلی پیر کا بیوی کی ناک کاٹنا ، غیر انسانی ظالمانہ فعل : ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس واچ “ میں گفتگو

By adminاپریل 29, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاءشاہد نے ساہیوال میں خود کو پیر کہنے والے شخص احمد امان کے ہاتھوں میلاد سے لیٹ ہونے پر بیوی منور بی بی کی ناک کاٹنے کے واقعے پر کہا کہ کسی پیر، بزرگ یا شیخ کا کردار اس قدر بے ہودہ ،غیر انسانی یا ظالمانہ نہیں ہو سکتا خاتون کے پانچ بچے بھی ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ میں نے ساہیوال واقعہ دیکھ کر اپنی ٹیم کو کہا کہ صرف ویڈیو دیکھ کر اظہار خیال نہ کریں بلکہ خود ہسپتال جائیں میں نے پروڈیو سرذیشان اورکیمرہ مین کو جناح ہسپتال بھیجا جنہوں نے خود دیکھا کہ خاتون انسانوں پر ہونے والے ظلم کا ایک نمونہ ہے۔جس شخص نے ظلم کیا میں اسے جھوٹا پیر کہوں گا۔شرع میں پیر تو بہت متبرک ہستی ہوتا ہے جو اس قسم کی واہیات حرکت کر ہی نہیں سکتا جس میں صلہ رحمی،انسانیت،رواداری نہ ہو جس کا انسان ہونا قابل مشکوک ہے اسے کس طرح پیر کہا جا سکتا ہے۔جھوٹے پیروں کے بارے میں تو ہمیں جہاد کرنا ہو گا ابھی ہم فورٹ عباس کے پیر سے فارغ ہوئے تھے جس نے جن نکالنے کے نام پر بچی کو جلا دیایہ جہالت کی انتہاءہے جن بلاشبہ موجود ہیں قرآن پاک میں بھی ان کا ذکر ہے لیکن یہ کہا لکھا ہے کہ کہ دہکتے کوئلوں سے انہیں بھگایا جاتا ہے یہ تو جہالت کی باتیں ہیںسگی ماں نے کہا ہمارے پیر کا کوئی قصور نہیں پیر گے گناہ ہے اس نے عدالت میں بھی پیر کے حق میں گواہی دی کہ ہماری بیٹی کی قسمت میں ہی ایسا لکھا تھا اصل میں جاہل عورت کو سزا ملنی چاہئے جو کہتی ہے جنات نے بیٹی کو آگ میں پھینکا۔پولیس کے مطابق چیلوں نے بچی کو آگ میںپھینکا۔دنیا بھر کے ادب میں ماں کی تعریف ہوتی ہے آسمانی کتابوں میں ماں کا درجہ بیان کیا گیا ہے لیکن فورٹ عباس کی ماں کس قسم کی ہے کہ اس کی بیٹی کے نرخرے پر کوئلہ لگا کر جلایا گیا جس سے وہ گونگی ہو گئی۔جج صاحب نے بھی کہا جب ماں خود پیر کے خلاف کیس کرنے کو تیار نہیں تو کیا کیا جائے لہذا جج نے چیلوں اور پیر کو رہا کر دیا ۔ساہیوال واقعہ بھی پیر کے خلاف ہی ہے یہ کیسا پیر ہے جو اپنی بیوی کی ناک کاٹ دیتا ہے کیا وہ کوئی قصائی ہے۔ جس دور میںنوائے وقت کے دفتر سے میں منسلک تھا دفتر کی سڑھیاں اتر کر شاہراہ فاطمہ پر پلازہ سینما کے سامنے میں نے دیکھا ایک شخص الف ننگا تھا اس کے ہاتھ میں پتھر تھا میری طرف آیا میں نے نئی گاڑی خریدی تھی ڈر تھا کہیں گاڑی میں پتھر نہ مار دے میں نے کہا رکنا،رکنا بالکل سامنے سول لائنز ہے اکثر پولیس والے کھڑے ہوتے ہیں تین چار پولیس والوں نے مجھے کہا ضیا ءصاحب اسے کچھ نہ کہیں یہ درویش ہے پہنچا ہے یہ سائیں ہے۔افسوس جو شخص تن ڈھانپنا نہیں جانتا ہم اسے درویش کہتے ہیں جسے اپنی شرم کا احساس نہ ہو اس کے سامنے پولیس والے ہاتھ باندھ کر کھڑے تھے کہ سائیں بادشاہ ہے پولیس میں بھی بڑی جہالت ہے۔پولیس جھوٹے پیروں سے ڈرتی ہے سوائے نوجوان پولیس افسران کے جو مقابلے کا امتحان دے کر آئے ہیں لیکن اے ایس آئی اور کانسٹیبلز ان پیروں سے ڈرتے ہیں ان کی تربیت ہونی چاہئے۔ایک تجویز ہے کہ پولیس آئی جی کیپٹن عارف سے وقت لیتے ہیں ان سے بات کرتے ہیں جھوٹے پیروں اور مذہب کا لبادہ استعمال کرنے والوں کو عدالت اور پولیس کے شکنجے میں لایا جائے ۔جعلی پیروں کے خلاف مہم چلانی چاہئے ،پہلے آئی جی سے وقت لیا تھا لیکن ہم ہی نہ جا سکے جو ہمارا قصو ر ہے ۔۔جب ایسے لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کریں گے بہت سے مریدین چاہنے والے میدان میں آئیں گے یہ پورا مافیا ہے،تیار رہنا چاہئے ۔ہمارے سوشل اور سیاسی نظام میں بھی سب سے زیادہ پیروں مشائخ کا عمل دخل ہے جو خود کو دینی شخصیات ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن دین کی حقیقی روح سے دور ہوتے ہیں۔دوسرا واقعہ گگو منڈی کا ہے اڑھائی سالہ بچے کا اغوا پیسے کی حرص کا شاخسانہ ہے۔ سٹوڈنٹ لڑکوں کو پیسوں کی ضرورت ہو گی گھر والے شاید پیسے نہیں دیتے ہوں گے۔ہمارا میڈیا میگزین ،اخبار کیا تلقین کرتے ہیں یہ چیز خرید لو کپڑا خرید لو،دودھ خرید لو مٹھائی خرید لوانکے لئے پیسہ چاہئے طالب علم پیسے کہا ں سے لائیں۔ان کے ڈہن میں شیطان خیال آیا انہوں نے بچے کو چھپایا اور تاوان کا منصوبہ بنایا کہ اتنے پیسے دو بچہ لے لو۔سوسائٹی میں عزت اور سہولت اس کے پاس ہے جس کے پاس پیسہ ہے لہذا طالب علموں نے پیسہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔چیئرمین سوسائٹی فار ہیومین رائٹس مہناز رفیع نے کہا کہ ہیومین رائٹس کی بری حالت کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پولیس کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ساہیوال میں جس شخص نے اپنی بیوی کو مارا اس کی ناک کاٹ دی وہ خود کو پیر کہتا ہے لیکن میرے خیال میں وہ جھوٹا پیر ہے کیونکہ انسانیت اور دوسرں سے اچھا سلوک اسلام میں سب سے پہلے ہے ۔اب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا پیر کیسے ہو سکتا ہے۔پولیس والے اس کے مرید ہیں جس کے باعث اسے پکڑا نہیں جا رہا۔مظلوم خاتون سے بچے بھی چھین لئے گئے ہیں۔جناب ضیاءصاحب ہیومین رائٹس کے لئے عرصے سے کام کر رہے ہیں۔چینل فائیو کا ہیومین رائٹس واچع پروگرام باقاعدہ صوبے میں ہونے والے کسی بھی ظلم کو واچ کر رہا ہے اور چینل کی ٹیم فورا وہاں پہنچ کر داد رسی کرتی ہے اس کے باوجودروز کوئی واقعہ ہ ہو جاتا ہے ہمیں اس کے علاوہ بھی سوچنا ہو گا پولیس کے لوگوں کو بلایا جائے پوچھا جائے کہ کیا ان کا کام صرف لوگوں سے پیسے لینا اور مزے اڑانا ہے۔قانون کہتا ہے کہ ریاست کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کوئی کسی بیٹے ،ماں باپ کو مار دے تو معافی نہیں مل سکتی ریاست اس میں ایک فریق ہے سوال یہ ہے ملزم کو ضمانت کیسے ملی اصل میں قانون میں بھی بہت خامیاں ہیں جھوٹے پیر کو پکڑنے پر گاﺅں اکٹھا ہو گیا یہ بغاوت ہے پورے گاﺅں کو سزا ملنی چاہئے وگرنہ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔اللہ تو انسانوں پر رحم کرنے کو کہتا ہے۔اکثر پولیس مجرموں کا ساتھ دیتی ہے یہ کیسی پولیس ہے۔اللہ کے ماننے والے اللہ کے کہنے پر چلتے ہیں ظلم کرنے والے پیر نہیں ہو سکتے۔میرے خیال میں ایک پروگرم میں پولیس افسران کو بلایا جائے پوچھا جائے پولیس مجرمان کو کیسے چھوڑ دیتی ہے اس طرح تو انصاف نہیں ہو سکتا۔ضیاءشاہد اور خبریں و چینل فائیو کی ٹیم بڑا زبردست کام کر رہے ہیں اللہ انہیں اجر دے۔آخر اسمبلی ممبران کیا کر رہے ہیں کئی بے کار قوانین کو درست کرنا ہوتا ہے۔اللہ کے بندوں پر ظلم کرنے والا کیسے پیر فقیر ہو سکتا ہے۔پیر فقیر سیاست میں بھی آ جاتے ہیں۔ علماءسے مشاورت کے بعدایسا قانون ہونا چاہئے کہ ہر شخص خود کو پیر نہ کہے۔گگو مٓنڈی واقعے پر انہوں نے کہا پڑھے لکھے لڑکوں نے اڑھائی سالہ بچے کو گٹر میں چھپا دیا بڑے افسوس کی بات ہے معاشرہ کہاں جا رہا ہے شاید وہ بچے کو بیچنا چاہتے تھے۔کسی نے ایک دوسرے کو سمجھانے کی کوشش نہ کی۔معاشرے میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔اغوا کار لڑکے فورتھ ایئر میٹرک اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹ تھے۔ساہیوال واقعے کی متاثرہ خاتون کے بھائی نے خبریں و چینل فائیو کو خراج تحسین پیش کیا جو ظلم کے خلاف مظلومین کی آواز بنتا ہے ۔اس نے بتایا وہ لاہور میں امام ہے اس کی بڑی بہن منور بی بی کی شادی ہڑپہ میں دربار شہباز علی شاہ ،پیر احمد امان سے ہوئی بیس سال قبل ہوئی۔بہنوئی میری بہن پر تشدد کرتا میں بہن کو گھر لے آتا وہ پھر گھرآ کر معافی مانگ لیتا پگڑی اتار کر پاﺅں پر رکھ دیتا۔تین ماہ قبل بھی بہن کو مارا پھر آیا معافی مانگی بہن کو لے گیا دو ماہ بعدبچوں نے فون پر بتایا ہماری ماں کا ناک ابو نے کاٹ دیا۔ میں وہاں گیا تو پتہ چلا میلاد سے لیٹ آنے پر میری بہن کی خنجر سے ناک کاٹ دی تھی۔ہم پر بڑا ظلم ہوامیں پولیس کی مدد لے کر گیا تو پورا گاﺅں پیر کی حمایت میں نکل آیا۔یہاں تک کہ پولیس والے بھی پیر سے معافیاں مانگے لگے اور کہنے لگے ہمیں تو پتہ نہیں تھا آپ کا ڈیرہ تھا۔البتہ ایس ایچ اورشید نے ہم سے تعاون کیا لیکن شاید ان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔پولیس افسر نے بتایا ملزم کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے ہیں گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔نمائندہ ساہیوال عمران نذیر نے بتایا کہ میلاد سے لیٹ ہونے پر پیر نے بیوی کی ناک کاٹ دی۔پیر بھاگ کر کچھ پولیس والے جو اس کے مرید ہیں ان کے گھر چلا گیا۔پولیس والوں نے ملزم کو ضمانت لیٓنے کا کہا ملزم نے ضمانت کرا لی 25تاریخ تک ضمانت تھی لیکن ملزم ابھی تک پیش نہیں ہوا۔پولیس خاموش ہے۔سابق پولیس افسر ملزم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔چودہ پندرہ کی درمیان شب کا واقعہ ہے لیکن بیس تک پولیس نے ملزم کو نہیں پکڑا۔نیا ایس ایچ او کہتا ہے ملزم نے ضمانت کرا لی ہے۔تفتیشی سے بات ہوئی وہ کہتی ہے پچیس کو ملزم کو ضمانت نہیں ملے گی لیکن مجسٹریٹ رائے طاہر نے پھر ضمانت دے دی جس سے مبینہ ملی بھگت نظر آتی ہے۔آبادی پیر شہباز کے نام سے گنی جاتی ہے۔پولیس مرید ہو تو انصاف کون کرے۔گگو منڈی سے مغوی بچے کے باپ نے بتایا ارحم جن کے ہم کرائے دار ہیں میرے بیٹے کو چیز دلانے کے بہانے لے گیا۔بچے کو گٹر میں ڈال کر خودوپس آیا اور میرے ساتھ بچہ تلاش کرنا شروع کر دیا۔اتفاق سے گٹر کے پاس سے ایک شخص نے بچے کی آواز سنی اور بچے کو نکالا رات نو بجے ہمیں بچہ واپس ملا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.