ملتان(رپورٹنگ ٹیم) ”خبریں“ گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد نے کہاہے کہ ”خبریں“ کسان میلے میں ہونیوالے زرعی سیمینار میں دی گئی تجاویز، مطالبات اورقراردادوں کا ورکنگ پیپر بناکرشائع کیاجائیگا۔”خبریں“ کسان میلے کی 3روزہ تقریبات میں زراعت کی ترقی کےلئے حکومت پنجاب اور کابینہ کو یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔ کیونکہ زراعت کی ترقی سمیت تمام معاملات اب صوبائی حکومت سے متعلق ہیں۔ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان کے سب سے بڑے کسان میلے کے دوسرے روز زرعی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب ضیا شاہد نے کہاکہ کسان میلے میں کسانوں ،ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویزارباب اختیار اورحکومت تک پہنچائی جائیں گی۔ سیمینار میں ہونیوالی تقریریں، نشستاً گفتاً اور برخواستاً تک نہیں ہوں گی۔زراعت کی بہتری، کسان کی ترقی اور فلاح کےلئے دی گئی تمام تجاویز کو زرعی پالیسی کاحصہ بنوانے کی بھرپورکوشش کی جائے گی۔ جناب ضیا شاہد نے کہاکہ گورنرپنجاب چودھری محمدسرور زراعت کوترقی دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور میلے کے آخری روز (آج) شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کے صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال بھی میلے میں شریک ہوکر کسانوں کے مسائل سنیں گے۔ جناب ضیا شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان میلے میں زرعی سیمینار کے زیادہ سے زیادہ نکات پر عملدرآمدکرایاجائے گا۔ ”خبریں“ گروپ کسان کی فلاح وبہبود کےلئے ہمیشہ آواز بنے گا۔ جناب ضیا شاہد نے زرعی سیمینار اورمیلے میں آنیوالے شرکاءکاشکریہ اداکیا۔
ضیا شاہد
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

