کراچی(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی۔سرفرازاحمد نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کو چیمپیئن بنانے کے یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ہندوستان کے خلاف جیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 180 رنز سے فتح بڑی کامیابی ہے جس کو ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سرفراز احمد نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں کوشش کریں گے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کو ہرانے کی بہت خوشی ہے، کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔اپنے مستقبل کے حوالے سے ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اچھے مقام پر کرکٹ کو خیرباد کہیں۔پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کئی کھلاڑی قومی ٹیم کو ملے، اس پر کرکٹ بورڈ اور ٹورنمنٹ کی انتظامیہ قابل تحسین ہے۔سرفرازاحمد نے سپورٹ کرنے اور وطن واپسی پرشاندار استقبال پرعوام کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد دی۔ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی۔ کامیابی کا سفر عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہی جاری رہتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد جس طرح لوگوں کی محبتیں مل رہی ہیں اس کی دل سے قدر کرتا ہوں اور ساتھ ہی مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے اس سال چیمپئنز ٹرافی جیت کر لوگوں کی خوشیاں دوبالا کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میں نے عید کی نماز کے بعد سب سے پہلے محلے والوں اور ملاقات کے لئے آنے والوں سے عید ملی۔ اس کے بعد عزیز واقارب سے عید ملنے گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے دور کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویون رچرڈ سے بہت مفید مشورے ملے جو میرے کام آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی میں نے اپنے ملک کے سابق کھلاڑیوں سے رہنما حاصل کرتا رہتا ہوں۔ مجھے آج اس مقام پر پہنچانے میں اعظم بھائی، ندیم عمر، سراج الاسلام بخاری اور ظفر بھائی کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

