لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گزشتہ شب سے سوشل میڈیا پر گردش کررہے خط سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق شیخ کے مطابق سابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگرس باڈی اجلاس میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے کونسل ممبر رانا ضیا پر ڈسپلنری ایکشن کے تحط پابندی عائد کی گئی جو برقرار ہے۔سیکرٹری پی ایف ایف کے مطابق سوشل میڈیا پر رانا ضیا کی سسپینشن کے خاتمے سے متعلق لیٹر جعلی دستخط پر مبنی اور بے بنیادہے ۔
انکا کہنا ہے کہ جعلی خط سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے اور جلد اس سے متعلق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق شیخ کاکہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن منظم ادارہ ہے جہاں مشاورت سے فیصلے لہے جاتےہیں, انکاکہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے. سیکٹری پی ایف ایف کاکہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رانا ضیا کوسسپینڈ کرنے کا فیصلہ کانگرس اجلاس میں کیا تھا جو برقرار ہے.
\

