قصور( بیورورپورٹ)دنیا کے سارے بندھن توڑ کر ایک دوسرے کو اپنانے والے منفرد جوڑے کی محبت نے ایک المناک داستان کو جنم دیدیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں سدھو پورہ کی رانی بی بی کی شادی صفدر علی کے ساتھ ہوئی تھی اس کے ہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی جو حیات ہیں اسی طرح گاﺅں میں رہنے والا شوکت علی بھی شادی شدہ تھا اور اس کے بھی بیوی بچے تھے تاہم سات سال قبل کھیتوںمیں کام کرنے کے دوران گھر گرہستی رکھنے والے شوکت علی اور چار بچوںکی ماں رانی بی بی کو ایک دوسرے میں دلچسپی پیدا ہونی شروع ہوگئی جس کے بعد شوکت علی نے اپنی بیوی اور بچوں اور رانی بی بی نے اپنے خاوند اور بچوںکو چھوڑ کر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا شوکت علی نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اسی طرح رانی بی بی نے بھی صفدر علی سے طلاق لیکر اپنے بچوںاور خاوند کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا اور پھرچارسال قبل دونوںنے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی شادی کرلی تاہم شادی کے بعد اس جوڑے کے ہاں کسی بچے کی ولادت نہ ہوسکی جس کے باعث دونوں ایک طرح کی محرومی کا شکار چلے آرہے تھے گزشتہ روز دونوںمعمول کے مطابق اپنے کھیت میں کام کررہے تھے کہ اس دوران معمولی سی بات پر شوکت علی نے رانی بی بی کو جھاڑ پلاتے ہوئے سخت سست کہا جس پر رانی بی بی خاموشی سے اپنے گھر چلی گئی اور گھر میں پڑا ہوا پٹرول کا ایک ڈبہ اور ماچس لیکر واپس خاوند شوکت علی کے پاس آگئی رانی بی بی نے شوکت علی سے کہا کہ میںنے تمہاری خاطر اپنا گھر حتیٰ کہ معصوم بچے تک چھوڑ دیے مگر آج تم بھی میری تذلیل کررہے ہو یہ کہتے ہوئے رانی بی بی نے پٹرول کا ڈبہ اپنے اوپر انڈیل لیا اور ماچس جلا کر خود کو آگ لگالی شوکت علی نے رانی بی بی کو بچانے کی کوشش کی مگرکوشش کے باوجود بھی وہ بری طرح جھلس گئی جسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں رانی بی بی نے کہا کہ پہلے خاوند سے طلاق لینے کے بعد مجھے اپنے بچوںکی یاد ستاتی رہتی تھی اور اوپر سے شوکت علی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر میںنے اپنی زندگی کاخاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق رانی بی بی کا جسم 80 فیصد جھلس چکا ہے اور اسے انتہائی نازک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

