بوسٹن(ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا اور میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ہوائی جہازوں کے بازوﺅں (ونگز) میں ایسی انقلابی تبدیلی کا تصور پیش کیا ہے جو طیارہ سازی اور پرواز کے عمل کو یکسر تبدیل کردے گا۔اسمارٹ مٹیریلز نامی جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق نئے ڈیزائن کے تحت طیارے کے بازوﺅں کو چھوٹی مکعب نما ساختوں سے جوڑ کر تیار کیا جائے گا جو انتہائی مضبوط اور کم وزن ہوں گی۔ چھوٹے ٹکڑوں کو جگسا پزل کی طرح جوڑ کران کے اوپر خاص پولیمر چڑھایا جائے گا۔ اس طرح سے تشکیل پانے والے ونگز ضرورت کے تحت اپنی شکل اور ہیئت تبدیل کرسکیں گے۔ہم جانتے ہیں کہ طیارے کے اڑان بھرنے اور زمین پر اترتے دوران ہوائی کیفیات اور رفتار مختلف ہوتی ہیں اور اس ضمن میں یہ نئے بازو ضرورت کے تحت خود کو تبدیل کریں گے تاکہ پرواز کو بہتر اور مو¿ثر بنایا جاسکے۔جہاں تک اس تصور کی افادیت کا معاملہ ہے تو دونوں اداروں کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک نشست والے چھوٹے طیارے پر بازوﺅں کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی ہے۔ اس آزمائش میں عین وہی نتائج برآمد ہوئے ہیں جن کی توقع کی گئی تھی۔دوسری جانب ایسے ونگز کی تیاری کا ایک مکمل طریقہ بھی وضع کیا گیا ہے جو اس تصور کو حقیقت کے مزید قریب کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسی ڈیزائن کو خلائی سواریوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

