اسلام آباد /راولپنڈی (وائس آف ایشیا) سابق وزیر اعظم اور (ن)لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، سابق وزیر اعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب کی ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، سابق وزیراعظم ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک نیب دفتر میں رہے اور نیب ٹیم کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب جب طلب کرےگا ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں نیب والے مطمئن ہیں یا نہیں ان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو علاج کے لئے باہر جانے کی ضرورت پیش آئی تو اپلائی کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ علاج کا معاملہ ہے انسانی حقوق کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہے مہنگائی مبارک ہوآپ کو۔ نیب پیشی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مشورہ دیا ہے کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کوجھگڑا کر نے کی بجائے ملکر ملک چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ نیب پیشی کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا کہ کای آپ کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گرفتاری ہو گی تو میڈیا کو خوشی ہو گی مگر مجھے مایوسی ہو گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

