لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اچھی بات ہوئی کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سینئر سیاستدانوں کو بیان بازی سے روک دیا ہے اس سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کے کام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کی ہے اس کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین کو زرعی ماہر کے طور پر متعارف کرایا اور کہا کہ میں کسی بھی مورے کے لئے بلا سکتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں اس میں کوئی حرج نہیں مشورے لینا اچھی چیز ہے لیکن باقاعدگی سے اجلاس میں بیٹھنے سے قانونی پیچیدگی ہو سکتی ہے جس کی طرف شاہ محمود قریشی نے توجہ دلائی تھی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان سیانے آدمی ہیں وہ ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے جس سے پارٹی پر کوئی اعتراض وارد ہو۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم کے تحت ہوا تھا پارلیمنٹ نے یہ تجویز کیا تھا۔ چونکہ یہ ایک آئینی ترمیم کی روشنی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نام رکھا گیا تھا اس لئے اس کو ختم کرنے کے لئے بھی ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ نام رہے بھی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بے نظیر بھٹو ملککی سابق وزیراعظم رہی ہیں اگر ان کے نام جاری وئی تھی۔ یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت اس کی دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ یہ معاملہ سلجھ جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں چاروں سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے آج اس رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان خود اجلاس کی صدارت کریں گے اس پر گفتگوکرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ جو نئی تجاویز ہیں اور خاص طور پر ہر میٹنگ میں اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں اور خاص طور پر کابینہ کے اجلاس میں جو بھی نئی چیزیں سامنے آتی ہیں وہ بہت مفید ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ مہنگائی کے خاتمے کےلئے حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں کیونکہ یہ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس طرح 6 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے سب معاملات پر اثر پڑے گا کرائے بڑھیں گے اس لئے مہنگائی بڑھے گی اس کے علاوہ ہمارے ہیلتھ رپورٹر کا یہ کہنا ہے کہ 40 فیصد سے 100 فیصد تک ادویات مہنگی ہو گئی ہیں یہ آہستہ آہستہ مسلسل اضافہ ہو رہا دوائیں جو ہیں ان کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے اور عمران خان صاحب کو چاہئے کہ ان کی کابینہ اس سلسلے میں خصوصی غور کرے کہ ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے اور اس پر قابو کس طرح پایا جا سکتا ہے۔
بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں ضیا شاہد نے کہا کہ کل کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس پر بہت سنجیدگی سے غوروخوض ہونا چاہئے کہ کیوں اس طرح سے ہو رہا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ایک یا دوچار شہری یا پاکستان کے فوجی یا اہلکار شہید نہ ہوں یا زخمی نہ ہوں۔ لگتا یہ ہے کہ سنجیدگی سے حکومت اس کا تدارک تلاش نہیں کر سکتی اور ہم مسلسل اپنا نقصان کروائے جا رہے ہیں اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جاتے۔ اس معاملہ میں ہمیں سکیورٹی کونسل میں جانا چاہئے ہمیں بڑی طاقتوں کے ساتھ ان سے مشاورت کرنی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اصولی راستہ تلاش کریں اور انڈین حکومت کو مجبور کریں کہ وہ اس صورت حال کو کنٹرول کرے۔ سپر پاور کے ساتھ یہ مسئلہ چھوڑنا چاہئے کہ ہم کب تک اپنا نقصان کرواتے رہیں گے۔ کب تک شہری اور فوجی جوانوں کا نقصان کرواتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ کیونکہ شہباز شریف نے اعتراض کیا تھا کہ وزیراعظم نے خط کیوں لکھا ہے۔ وزیراعظم نے وہی نام تجویز کر دیئے ہیں اس پر گفتگوکرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا یہ آئینی ضرورت ہے کہ باہمی مشاورت سے نام تجویز کئے جائیں اس طرح سے ہر فریق جو ہے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بہانہ اختیار کر کے کام روکنا چاہتا ہے لہٰدا یہ جو وقت ضائع ہو رہا ہے ہماری پارلیمانی زندگی کا اس کو ختم ہونا چاہئے اور جناب شہباز شریف کو اور عمران خان کو اس قسم کے طرز عمل سے گریز کرنا چاہئے جس سے کام کا حرج ہو کسی طرح سے کام آگے بڑھنے کی بجائے رک جائے۔
کل نیب نے 6 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں اومنی گروپ کے انور مجید کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے الیکشن کمشن ارکان کے نام تجویز کرنا چاہئیں تاہم یہاں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر فریق کسی نہ کسی بہانے اس کام کو روکنا چاہتا ہے ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو کسی بھی ایسے طرز عمل سے گریز کرنا چاہئے جس سے کام کا حرج ہو اور معاملات آگے بڑھنے کے بجائے رک جائیں پارلیمانی زندگی کا وقت ضائع کرنا قومی جرم ہے اس لئے حکومتی و اپوزیشن ارکان کو اس سے باز رہنا چاہئے۔
اصغر خان کیس ایک بڑا ایشو ہے جو اس وقت زیر بحث ہے۔ بعض لوگ اس کیس کو محض وقع کا ضیاع سمجھتے ہیں ان کا موقف ہے کہ کیس بہت پرانا ہو چکا اس کے گواہ اور حقائق نہیں مل سکتے۔ میرے نزدیک سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہئے کہ طے کیا جائے کہ کیس کو چلانا ہے یا نہیں، بلاوجہ وقت ضائع کرنے کی صرورت نہیں ہے۔
جعلی اکاﺅنٹس کیس عرصہ سے چل رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ بھی کبھی حل نہ ہو گا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور بلاول سے پوچھ گچھ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ یہ کیس ایک مذاق سا بنتا جا رہا ہے جبکہ ایسا ہونا نہیں چاہئے۔ اس کیس میں جے آئی ٹی بڑے شواہد سامنے لا چکی ہے تحقیقات ہو چکی ہیں کیا اداروں کے پاس یہی کام ہی رہ گیا ہے کہ کسی بھی کیس کو سالوں تک لٹکایا جاتا رہے۔
ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ عمران خان کو پرابلم شوٹر ٹائپ کا کوئی ادارہ بنانا چاہئے جو اس طرح کے معاملات کا فوری نوٹس لے۔ یہاں تو ہر دوسرے تیسرے دن نوٹی فکیشن جاری ہو جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ وزیر کہتے پھرتے ہیں کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں گی، کیا حکومت کا یہ کام ہوتا ہے حکومت کا کام تو عوام کو سہولت فراہم کرنا مسائل حل کرنا ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

