اسلام آباد (ملک منظور احمد) فرانس کی بین الا اقوامی شہرت یافتہ بیس کمپنیوں کا ایک بڑا وفد 8اپریل سے 11اپریل تک پا کستان کا دورہ کر ے گا ان 20 کمپنیوں پر مشتمل وفد پا کستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا ۔فرانس کی بیس کمپنیوں کا دورہ مےڈف انٹرنیشنل کے تحت ہورہاہے جو کہ فرانس کے پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے بڑی نمائندہ تجارتی تنظیم ہے ، وفد کی سربراہی تھیری ملفن کریں گے جو کہ میڈف کے سربراہ ہیں ۔میڈف کا قیام 1989ءمیں عمل میں لایا گیا اور یہ تنظیم فرنچ بزنس کا نفیڈریشن سمیت دنیا بھر میں 750,000سے زائد فرانسیسی کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔طویل عرصے کے بعد اتنا بڑا تجارتی وفد پا کستان کا دورہ کرے گا ۔اس اہم تجارتی دورے کا انعقاد پا کستان میں فرانسیسی سفارت خانے اور فرانس میں پا کستان کے سفارت خانے کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔پاکستان میں قیام کے دوران یہ وفد کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کا دورہ اور پاکستان کی حکومتی شخصیات کے علاوہ تجارتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقا تیں کر ے گا ۔فرانسیسی وفد میں شامل سرمایہ کار پا کستان میں تیل ،گیس ،زراعت ،تعمیرات ،شعبہ بینکاری ،انڈسٹری ،ٹرانسپورٹ ،آئی ٹی ،صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیںگے۔وفد کے دورہ پاکستان سے نا صرف پا کستان اور فرانس کی کاروباری برادری بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان بھی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔اسلام آباد میں تعینات فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بغیتی نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں پا کستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے فرانس کی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیا ل کریں گی ۔فرانس اور پا کستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جائے گا فرانس کی آٹو کمپنی رینالٹ فیصل آباد میں گا ڑیا ں تیار کرنے والے پلانٹ لگانا چاہتی ہے ،فرانس پہلے سے پا کستان کے چار شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ،ان چار شعبوں میں فارماسیوٹیکل ،بیوٹی انڈسٹری ،تیل اور گیس کے شعبے شامل ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پا کستان اور فرانس کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور پا کستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں فرانس کی صف اول کی بیس کمپنیوں پر مشتمل ایک بڑے کاروباری وفد کی پا کستان آمد بہت اہمیت کی حامل ہے ۔دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جائے گا پا کستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا پا کستان میں پہلے سے ہی لو ریل اور ٹو ٹل جیسی مشہور فرانسیسی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

