نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کو صرف دو برس کی عمر میں بھاری معاوضے پر فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تیمور کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جوڑے کے 2 سالہ بیٹے کو کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں وہ اپنی والدہ کرینہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ ایکشن میں نظر ا?ئیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم ’گڈ نیوز‘ کیلئے ننھے بچے کی تلاش تھی جس پر تیمور علی خان کو ہی فلم میں کاسٹ کیا گیا اور ان کا کردار اکشے اور کرینہ کے بیٹے کا ہے۔رپورٹ کے مطابق تیمور علی خان کا فلم میں کردار 10 منٹ کا ہوگا جس میں سے بیشتر حصہ فلمایا بھی جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیمور علی خان کو بطور چائلڈ اداکار پہلی فلم کیلئے معاوضہ ایک کروڑ بھارتی روپے دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فلم ’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار، کرینہ کپور کے علاوہ دلجیت دوسانج، کیا ایڈوانی جلوہ گر ہوں گی اور یہ فلم رواں سال 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

