راولپنڈی(ویب ڈیسک)بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستانی ایف 16 طیاروں کے استعمال کے بھارتی الزام پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار کارروائی پاکستانی فضائی حدود سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے انہیں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی طیاروں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا، جب بھارتی طیارے آئے تو پاکستان کے ایف 16 سمیت تمام طیارے فضا میں تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 چن لے، نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے اور پاکستان دفاع میں اپنی مرضی کے مطابق ہرصلاحیت کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے پر 2 بھارتی طیارے مارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

