لندن (نیوز ایجنسیاں) انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر سے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایسکس کاو¿نٹی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پیسرمحمد عامر نے آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور الیسٹر کک کے درمیان کوئی مخاصمت نہیں ہے، وہ بہت اچھے ہیں اور انہوں نے میری معاونت کی ہے، وہ ایک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ شاندار انسان بھی ہیں، ان کے ساتھ سفر یاد گار رہے گا۔ پیسر نے کہا کہ جب میرا الیسٹر کک سے پہلی مرتبہ تعارف ہوا تو وہ بہت اچھے طریقے سے ملے بلکہ انہوں نے مجھ سے یہ فرمائش بھی کی ہے کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں۔محمد عامر نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف کارکردگی سے میرے کیریئر کو نئی سمت ملی ہے۔، فائنل میں اپنے ملک کیلیے پرفارم کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑنے والے پاکستانی پیسر 6 مرتبہ کاو¿نٹی ونر ایسکس کی جانب سے ڈیبیو کرنے کیلیے پرجوش ہیں۔واضح رہے کہ الیسٹر کک اور دیگر کرکٹرز نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کی تھی اور میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

