کراچی(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہوتا ہے۔کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی بلکہ جیت کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہیے۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور جس طرح لوگوں نے قومی کرکٹرز کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال کیا وہ قابل فخر ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی اننگ جیسی بھی کھیلی وہ سب کے سامنے تھی اور اب دوسری اننگ میں جو کچھ ہوگا وہ بھی سب کے سامنے ہوگا۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے، ہمیں خود بھی کچھ کرنا چاہیئے، اچھی نیت ہوتی ہے تو اچھے لوگ مل جاتے ہیں اور اللہ بھی مدد کرتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

