Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ان لوگوں کو اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے دینگے

By adminجون 21, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
asif ali zardari
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 64 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک جانب ان کے وژن، استقامت اور خواتین اور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے مسلسل جد و جہد اور دوسری جانب جمہوریت کا پرچم بلند رکھنے اور مختلف ڈکٹیٹروں اور ان کے مدد گاروں کی جانب سے پیدا کردہ اور فروغ دی گئی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے پر انھیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی منتخب وزیرِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقع پر یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ ڈکٹیٹروں کاپیدا کردہ خواتین مخالف بریگیڈ مسلسل خواتین کو دبا رہا ہے اورخواتین کے خلاف تشدد کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین مخالف عناصر کی مذمت کرتی ہے اور ان کے اس مطالبے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ محترمہ بینظیر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے سامنے صف آراءہو جائیں اور انھیں طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہ دیں۔ محترمہ بینظیر کے راولپنڈی میں اپنے خطاب میں آخری الفاظ یہی تھے کہ وہ دہشت گردی اور ڈکٹیٹرشپ کے مقابلے پر ڈٹ جائیں اور غربت اور جہالت کو ختم کر دیں کہ یہی پاکستان کو ایک جدید اور کثیرالجہتی ریاست بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا روڈ میپ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی پی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، جمہوریت کو مستحکم کرے گی اور ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کرے گی۔ انھوں نے جمہوریت کے لئے جد و جہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوںاور سختیاں جھیلنے والوں کو بھی خراجِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہم ان سب کو سلام پیش کرتے ہیں۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.