ارجنٹینا(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے 22 سالہ نوجوان نے اپنے خدوخال مائیکل جیکسن جیسے بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری اور دیگر امور پر 30 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ کردی جو کہ پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔اگرچہ آج کی نئی نسل مائیکل جیکسن سے کم واقف ہے لیکن اپنے عہد کے ’ پاپ بادشاہ‘ مائیکل جیکسن کا روپ دھارنے کے لیے ارجنٹینا کے 22 سالہ مداح لیو بلانکو مائیکل جیکسن نے خطیر رقم خرچ کرڈالی۔ لیو بلانکو نے مائیکل جیکسن کی ویڈیو دیکھیں اور اس کے مداح ہوگئے۔ صرف 15 برس کی عمر میں انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیے پہلی سرجری کرائی اور اس کے بعد اگلے سات برس میں مزید 11 سرجریاں کرائیں تاکہ وہ حقیقی طور پر مائیکل جیسے نظر آسکیں۔وہ اپنے ناک کی چار مرتبہ سرجری کراچکے ہیں، وہ ٹھوڑی، جبڑے اور اس سے وابستہ حصوں کاآپریشن بھی کراچکے ہیں۔ اب وہ مائیکل جیکسن کے بہت قریب نظر آتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں تاہم اس رویے سے ان کے اہلِ خانہ بہت پریشان ہیں اور ان کی والدہ چہرہ بدلنے پر ان سے نالاں بھی ہیں۔بلانکو کہتے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ، اپنا جسم اور اپنی روح بھی مائیکل جیکسن جیسی بنانا چاہتے ہیں اور اس پر اپنی پوری آمدنی خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

