لندن (ویب ڈیسک) 1980 کے عشرے میں ایک معمولی آرٹیفشل جیولری کے طور صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی ایک انگوٹھی صرف کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں دراصل اصلی اور نایاب ہیرا جڑا ہے جو حال ہی میں 847,667 ڈالر (8 کروڑ 91 لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے۔35 سال قبل ایک ٹھیلے سے صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی کو لندن میں ہونے والی نیلامی میں سوتھ بائی فائن جویلز نے فروخت کیا۔چند ماہ قبل اس انگوٹھی کے مالک کو خیال آیا کہ کیوں نہ اس انگوٹھی کو کسی جوہری کو دکھایا جائے، جب یہ جوہری کے پاس پہنچی تو وہ حیران رہ گیا کہ کہ اس میں 26 اعشاریہ 29 قیراط کا تکیے کی شکل کا ہیرا جڑا تھا۔ معیار اور رنگت کے لحاظ سے یہ ایک نایاب ہیرا ہے جس کی شفافیت کا درجہ وی وی ایس ٹو ہے اور اسی بنا پر اس کی غیر معمولی قیمت لگائی گئی ہے۔سوتھ بائی کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 5 سے 7 لاکھ ڈالر لگنی چاہیئے تھی لیکن نیلامی میں قیمت بڑھتی گئی اور قریباً ساڑھے 8 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا 19 ویں صدی کی ابتدا میں نکالا گیا تھا کیونکہ اس زمانے میں ہیرے کی کٹنگ اسی طرح ہوا کرتی تھی تاہم اس کے نئے خریدار کا کہنا ہے کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق اس کی مزید تراش خراش کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

