تازہ تر ین

نیب قوانین میں مثبت ترامیم سب کے لیے قابل قبول ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ” کام نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ پہلے ہی طے تھا۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹیاں نہ بننے کے باعث سارا کام رکا ہوا تھا۔ حکومت نے اس معاملہ میں چک دکھا کر بہتر اقدام کیا۔ پی ایم ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے کے وعدے پر عمل ثابت کردیا ہے کہ تعلیم حکومت کی ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب کا ہنگامی دورہ بتا رہا ہے کہ نیب کو بیک فٹ پر جانا پڑ رہا ہے۔ نیب دفتر میں بڑی گرما گرم میٹنگز ہورہی ہیں۔ آشیانہ اقبل کیس میں نیب کو دفاعی پوزیشن میں جانا پڑ رہا ہے۔ کہ ابھی تک ریفرنس ہی دائر نہیں کرسکا۔ سعد رفیق میں بالغ نظری نظر آنے لگی ہے۔ نیب قوانین میں اتفاق رائے سے ترامیم کی جائینگی۔ ہلمٹ کے حوالے سے ای چالان کا فیصلہ اچھا ہے۔
سینئر صحافی میاں افضل نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیح نظر آرہی ہے۔ وزیر تعلیم نے پی ایم ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے کے وعدے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ احتساب پر چیخنے والے یہ کیوں بولتے ہیں کہ انہی نے ملکر چیئرمیں نیب کو منتخب کیا تھا۔ نیب فعال ہو چکا ہے۔ اس لئے زیادہ شور مچایا جارہا ہے۔ چیئرمین کا ہنگامی دورہ بتا رہا ہے کہ اہم معاملات سامنے آئے ہیں۔ آشیانہ اور پیرا گون سکینڈل لیگی قیادت کو لے ڈوبے گا۔ سعد رفیق کاا علیٰ عدالت میں بیان حلفی گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ ہلمٹ نہ پہننے پر ای چالان کا فیصلہ درست ہے۔
سینئر صحافی افضال ریحان نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی تعینات کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ تمام تنازعات پارلیمنٹ میں طے ہونے چاہیں۔ جمہوریت میں حزب اختلاف کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔ ورنہ تو جمہوری ڈکٹیٹر شپ ہوتی ہے۔ پبلک اکاو¿ٹنس کمیٹیوں کی تشکیل میں حکومت نے خوامخوا تاخیر کی ہے۔ پی ایم ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے میں خدشات ہیں سعد رفیق کا پارلیمنٹ میں بیان اہم ہے کہ تمام جمہوری قوتین ملکر کام کریں۔ ہلمٹ پر ای چالان کا فیصلہ بالکل درست ہے۔
سینئر تجزیہ کار ناصر قریشی نے کہا کہ آشیانہ اقبال اور پیراگون کیسز آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ اس سکینڈل پر سوالات اٹھنے شروع ہوچکے ہیں۔ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پکڑا گیا اگر یہ الزام غلط ثابت ہو جاتا ہے تو نیب کو بیک فٹ پر جانا پڑے گا۔ نیب قوانین میں مثبت ترامیم سب کیلئے قابل قبول ہے مگر تاہم احتساب کا عمل رکنا نہیں چاہیے۔ ہلمٹ پر ای چالان کرنے کا درست فیصلہ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv