تازہ تر ین

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے گولی چل گئی، طالبعلم ہلاک

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم چل بسا۔ پولیس نے نعش اور دو طالبعلموں کو حراست میں لے کر کارروائی شرو ع کردی، تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 113ج ب پھلائی میں اویس اصغر کی بیٹھک میں اس کے کلاس فیلو مبشر مسیح اور سولہ سالہ مزمل ولد سرور ٹک ٹاک کیلئے پسٹل سے ویڈیو بنارہے تھے، مبشر مسیح پسٹل پکڑ کر مزمل سروس سے ویڈیو بنوارہا تھا کہ چیمبر میں موجود گولی گھوڑا دبنے سے مزمل سرور کی گردن پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مبشر مسیح کے ہاتھ میں اویس اصغر کا پسٹل تھا، ایس ایچ او احمد منیل شاہ نے آلہ قتل قبضہ میں لے کر نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv