لاہور(نیوزایجنسیاں)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہرجانہ وصولی کیس کا فیصلہ گورننگ بورڈ نے کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط تھا، دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز میں معاہدہ بھی ہوا لیکن بھارتی حکومت نے کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ عام طور پر کیس ہارنے والے فریق کو قانونی اخراجات کا 100 فیصد دینا پڑجاتا ہے لیکن پی سی بی کو صرف 60 فیصد دینا پڑ رہا ہے، اس سے ثابت ہوا کہ پی سی بی کے کیس میں جان تھی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں پاکستان کو نہ صرف کہ زرتلافی وصول کرنے میں ناکامی ہوئی بلکہ بدھ کو آنےوالے فیصلے میں قانونی اخراجات کا 60 فیصد ادا کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی، بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ 2014 میں نجم سیٹھی نے ہی کیا تھا۔، بعدازاں ان کے دور میں ہی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت سے زر تلافی وصول کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کا بھی آغاز ہوا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

