ڈسکہ(این این آئی) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 36ویں برسی( آج) ملک بھرمیں عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی حفیظ جالندھری 4جنوری 1900ءکو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد لاہور کی جانب نقل مکانی کی حفیظ جالندھری کو قومی اعزاز ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا وہ 21دسمبر1982ءکو 82سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے اور مینار پاکستان کے پہلو میں مدفون ہیں۔
































