کراچی(این این آئی)سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رفتاری کے امکان کے باعث سندھ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے،احکامات جاری ہونے کے بعد گڑھی خدا بخش میں گرفتاری دیں گے۔ذرائع کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور (آج) بینکینگ کورٹ میں پیش ہونگے جس کے دوران عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے پیشی کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود تمام ایم پی ایز کو کل عدالت میں ساتھ چلنے کی ہدایات دی گئی ہیں،درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری دے دی جائے گی،دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پیشی کے موقع پر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظور نہ کی تو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا جس کے لئے انتظامی سطح پرتمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔
































