اسلام آباد (این این آئی)24 دسمبر کو احتساب عدالت کے فیصلے سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، نوازشریف نے 23مارچ تک مسلم لیگ (ن )کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدا یت کر دی۔ذرائع کے مبق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلے کی صورت میں پارٹی معاملات ن لیگ کاایڈوائزری بورڈ دیکھے گا ، ایڈوائزری بورڈ (آج) جمعہ تک تشکیل دے دیا جائیگا جس میں پارٹی کے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے مرکزی رہنما شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے 23مارچ تک پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر نے اور سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو میڈیا سے رابطہ رکھنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب دےگی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کیے جو 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔اس سے پہلے مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں بھائیوں میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، دونوں نے آپس میں مشاورت کی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش رہنے جبکہ خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں اور میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا جب کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ(ن)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا، میں اور میرا خاندان ماضی میں بھی احتساب کا سامنا کرچکا اور سرخرو ہوچکا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں، تمام مقدمات مفروضوں اور اندازوں پر مبنی ہیں لہذا اپنا فیصلہ اللہ اور عوام کی عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعرات کو عقبی دروازے سے پارلیمنٹ پہنچے اور دونوں بھائیوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔راہداری میں بھی نوازشریف نے شہباز شریف سے سرگوشیوں میں مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش اور خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

