کراچی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین پرائیویسی کے حوالے سے ہمیشہ ہی محتاط رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہے چاہے وہ اپنی لوکیشن بند ہی کیوں نہ کردیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے گزموڈو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک صارف اپنے موبائل میں لوکیشن بند کرنے کے باوجود فیس بک کی نظر سے نہیں بچ سکتا، فیس بک آئی پی ایڈریس کی مدد سے صارف کی لوکیشن کے بارے میں معلومات رکھتا ہے۔فیس بک کے لوکیشن جاننے کے اس عمل کے حوالے سے یونیورسٹی آف ساو¿تھ درن کیلیفورنیا کی پروفیسر الیگزنڈرا کرولووا نے کئی تجربات بھی کیے جس کے بعد بتایا گیا کہ کس طرح فیس بک اپنے صارفین کی لوکیشن کے بارے میں باخبر رہتا ہے۔پروفیسر کرولووا نے مشاہدے کے لیے فیس بک ٹریکنگ میں اپنی لوکیشن آف کی اور اپنی پروفائل میں شہر اور مقام سے متعلق بھی معلوم فراہم نہیں کیں اس کے باوجود انہیں اپنی ٹائم لائن پر متعلقہ مقام سے متعلق اشتہارات دکھائی دینے لگے۔مثال کے طور پر پروفیسر کرولووا امریکی ریاست مونٹانا میں گلیشئر نیشنل پارک گئیں تو انہیں ریاست مونٹانا سے متعلق اشتہارات موصول ہونا شروع ہوگئے تاہم انہوں نے اپنے موبائل پر لوکیشن بھی بند کر رکھی تھی اور پروفائل میں شہر کا نام بھی موجود نہ تھا۔انہوں نے مشاہدے سے اخذ کیا کہ ایسا اس وجہ سے ہوا کیوں کہ فیس بک صارف کی آئی پی ایڈریس سے اس کی لوکیشن کے بارے میں معلومات رکھ کر اسے وہیں کے اشتہارات فراہم کرتا ہے۔گزموڈو کے مطابق صارف کا آئی پی ایڈریس انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس کی رہائش کے مقام، شہر، ریاست اور زپ کوڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔یہ معلومات پھر مختلف کمپنیاں صارف کی لوکیشن، عمر، دلچسپی اور صنف کو دیکھتے ہوئے اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہیں اور فیس بک بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔گزموڈو کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر صارف اپنی لوکیشن ظاہر نہ کرنے کا خواہشمند ہے تو اپنے موبائل فون سے فیس بک ایپلی کیشن ڈیلیٹ کردی جائے۔دوسری جانب فیس بک نے اس پر مو¿قف دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامن پریکٹس ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔فیس بک کے ترجمان نے گزموڈو کو بتایا کہ فیس بک صارف کے وائی فائی سے اس کی لوکیشن نہیں لیتا بلکہ اس کے لیے آئی پی ایڈریس اور چیک ان یا پروفائل میں دیے گئے شہر سے معلومات حاصل کر کے صارف تک اشتہارات پہنچائے جاتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

