تازہ تر ین

شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیخلاف ریفرنس منظور

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی،عدالت نے کیس موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا،جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو ، ایسے کسی شخص کوجیل میں نہیں ہونا چا ہیے جس کا جانا نہیں بنتا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں آشیانہ ہا ﺅ سنگ اسکینڈل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس کر نے کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل سے ریفرنس فائل ہونے کے بارے میں استسفار کیا جس پر وکیل نے کہا کہ چیئر مین نے دستخط کردیے ہیں جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ بلال قدوائی،امتیاز حیدر کےخلاف ریفرنس فائل ہوچکاہے،منیرضیااورعلی سجادکے خلاف بھی ریفرنس فائل ہو چکا ہے ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر نیب ریمانڈ مکمل کر چکے ہیں اور نیب کو تخقیقات کے دوران میرے ملزمان سے کچھ نہیں ملا ۔ملزمان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صرف وکلا باہر ہیں باقی سب جیل میں ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو ، ایسے کسی شخص کوجیل میں نہیں ہونا چا ہیے جس کا جانا نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنس دائر ہونے دیں، ریفرنس دائر ہونے کے بعد تمام کیس ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے کیس موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv