تازہ تر ین
googly111

ان فٹ کرکٹرزافریقی ٹورپر بھیجناسمجھ سے باہر،طاہرشاہ,جنوبی افریقن ٹیم مضبوط،قومی سکواڈسے بڑی توقعات نہیں،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ اگر ان فٹ کھلاڑی بھیجے گئے ہیں تو اس کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہے۔جنوبی افریقہ سے میچ بڑا امتحان ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کی فٹنس چیک کرنی ہو تو اسے آٹھ دس اوورز کرا کے دیکھا جاتا ہے تھوڑی سی دوڑ لگوانے سے فٹنس چیک نہیں کی جا سکتی۔میرے خیال میں سابق کرکٹر عبدالرزاق جیسے کرکٹر کو کوچنگ میں رکھنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان میں کچھ عرصے سے بہتر بیٹسمین پیدا نہیں ہوئے۔سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ عباس ان فٹ ہیں اگر ایسا ہے تو پھر انہیں بھیجا ہی کیوں گیا سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے عباس نے خود کیوں نہ بتایا ان کے خود کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کافی تگڑی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv