واشنگٹن(ویب ڈیسک)سافٹ ڈرنک بنانے والی ایک مشہور کمپنی کی ذیلی کمپنی نے ایک عجیب و غریب مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگر ا?پ مسلسل 365 روز تک اپنا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے تو اس کے عوض انعام میں آپ ایک لاکھ ڈالر (سوا کروڑ پاکستانی روپوں) سے زائد رقم حاصل کرسکیں گے۔الیکٹرو لائٹ پانی بنانے والی کمپنی ’وٹامِن واٹر‘ نے اپنے انعامی مقابلے میں شریک افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ ایک سال تک اسمارٹ فون کو ہاتھ نہ لگائیں تو اس پر ایک بڑے انعام کے حق دار ہوں گے۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف انہیں ذاتی بلکہ دوسرے افراد کا فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے سخت قوانین کے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے لیکن اس سے قبل ا?پ کو ایک چھوٹا سا کام کرنا ہوگا۔پہلے آپ کو #nophoneforayear اور #contest لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ا?پ کو لکھنا ہوگا کہ ا?خر ا?پ اپنے فون سے چھٹکارا کیوں چاہتے ہیں۔ سب سے مناسب، معیاری اور مزاحیہ پوسٹ کو جج پرکھیں گے اور اسے مقابلے کےلیے بلائیں گے۔ اس کی ا?خری تاریخ 8 جنوری 2019ئ ہے جبکہ فاتحین کا اعلان 22 جنوری 2019ئ کو ہی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شرائط کے تحت آپ کو صرف اسمارٹ فون چھوڑنا ہوگا تاہم استعمال کے لیے ا?پ کو 1996ئ کا سادہ فون ملے گا جس میں کنکشن اور بیلنس بھی کمپنی کے ذمے ہوگا تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ لوگوں کو اپنا وقت دوسرے انداز سے گزارنے کی ایک ترغیب ہے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ خالی ذہن گھنٹوں اسکرولنگ سے عاجز آچکے ہیں اور اس رویے کو چھوڑنے پر کمپنی انہیں 100,000 ڈالر کی خطیر رقم دے رہی ہے۔اگرچہ تمام قواعد و ضوابط اور شرائط سامنے نہیں آئے تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ سال کے آخر میں تمام شرکا سے جو سوال پوچھے جائیں گے اس دوران جھوٹ بولنے والی مشین (لائی ڈٹیکٹر) بھی استعمال ہوگا۔اگر کوئی ایک سال نہ گزار سکے تو چھ ماہ اسمارٹ فون کے بغیر گزارنے پر بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

