کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزا موت دی جائے ، جب تک سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو سبق نہیں ملے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جوبھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اسے سزائے موت دی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ میچ فکسنگ روکنی ہے تو سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، اب بھی وقت ہے کرکٹ کو بچایا جا سکتا ہے۔جاوید میاندادنے کہا کہ دوسرے ممالک میں قانون سخت ہے اس لیے وہاں ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔