لاہور(آئی این پی) اے بی ڈی ویلیئرز کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔جنوبی افریقی بورڈ نے بھارت کےخلاف بڑے میچ سے قبل پروٹیز کپتان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،صحت مند ثابت نہ ہوئے تو اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو جائےگی۔ ایک نجی کرکٹ نیوز ویب سائٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان اے بی ڈویلیرز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث بھارت کیخلاف اہم مقابلے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے صورتحال کے پیش نظر اے بی ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی بھارت کیخلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہو سکے گا۔جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومنگو پرامید ہیں کہ ڈی ویلیرز بھارت کیخلاف بڑے میچ میں ضرور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے معرکے میں اے بی ڈی ویلیرز ضرور بڑی پرفارمنس دیں گے کیونکہ ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پیش آتی ہے، وہ ضرور اپنا رول ادا کرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

