لاہور(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کیوں دعوے کر رہا تھا کہ کھلاڑیوں کی فکسنگ کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس اگر ٹھوس شواہد ہیں تو این سی اے کی رپورٹ کا انتظار کیوں کیا جا رہا ہے؟ اگر برطانوی رپورٹ کا انتظار کرنا تھا تو ٹربیونل کیوں بنایا گیا؟ شرجیل خان کے وکیل 13 جون جبکہ ناصر جمشید کے وکیل کو 30 جون تک جواب پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد کسی کو سزا دلوانا نہیں بلکہ حقائق ٹریبیونل کے سامنے لانا ہے، بورڈ نے نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد پیش کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست غیرقانونی ہے، بورڈ کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، معاملہ کو سول مقدمات کی طرح چلانا چاہتا ہے، شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کا ہر جگہ اکٹھا رہنا محض اتفاق ہے۔ شرجیل خان 13 جون کو ٹریبیونل میں جواب جمع کروائیں گے۔بورڈ نے نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد پیش کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔معطل کرکٹر شرجیل خان نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزما عائد کردیا۔شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست غیرقانونی ہے، بورڈ کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، معاملہ کو سول مقدمات کی طرح چلانا چاہتا ہے، شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کا ہر جگہ اکٹھا رہنا محض اتفاق ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

