کراچی (یواین پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی مشترکہ چیمپئن پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی۔پاکستان کے کپتان رضوان سینئر ٹیم کے ساتھ کراچی نہیں آئے، ٹیم کے تمام کھلاڑی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مسقط میں گزشتہ رات بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق پہلے 6ماہ ٹرافی بھارت کے پاس رہے گی۔وطن واپسی پر میڈیاسے گفتگو کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ بھارت سے فائنل ہوتا تو پاکستان جیت جاتا، بارش کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم بھارت سے میچ کے لیے تیار تھی، تاہم بھارتی کوچز اور پلیئرز میچ کھیلنے کے لیے راضی نہ ہوئے۔ایونٹ کا فائنل مسقط کے سلطان قابو س اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا مگر میچ سے قبل میدان کو تیز بارش نے آلیا جس نے رکنے کا نام نہیں لیا۔موسم کی خرابی اور بارش کے سبب دونوں ٹیموں نے طویل انتظار کیا جس کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے دونوں ٹیموں کے کوچز کی مشاورت کے بعد فائنل کو منسوخ کرکے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

