لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کےساتھ مشاورت بھی کر لی ہے ،پارٹی کے سینئر لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حوالے سے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ،لاہور سے تعلق رکھنے والے ولید اقبال کو سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ دیرینہ ساتھیوں کو پارٹی میں اعلیٰ عہدے دیئے جائیں گے اس کے علاوہ انہیں حکومت میں بھی اعلیٰ عہدے دیئے جائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کا اس حوالے سے کہا ہے کہ انہیں سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور وہ کل ٹکٹ کیلئے اپلائی کریں گے اور اپنا ٹکٹ جمع کرائیں گے،ان کا کہناتھا کہ پارٹی نے مجھے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اورمیں اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

